اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سوشل میڈیا پر وائرل 15؍جون کے بعد دوبارہ لاک ڈاؤن کی خبر کی حقیقت

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 12 June 2020

سوشل میڈیا پر وائرل 15؍جون کے بعد دوبارہ لاک ڈاؤن کی خبر کی حقیقت

سوشل میڈیا پر وائرل 15؍جون کے بعد دوبارہ لاک ڈاؤن کی خبر کی حقیقت

نئی دہلی: 11؍جون
 لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد سے عوام الناس وائرل فرضی خبروں سے خوف و ہراس میں ہے‘ فیک میسیجس کے وائرل ہونے کی وجہ سے لوگ ذہنی انتشار کا شکار ہیں‘ اپنے ضروری کاموں کے لیے بھی کچھ منصوبہ سازی کرنے سے قاصر ہیں‘ ملک بھر میں کوروناوائرس وبا کے بڑھتے معاملات کے درمیان افواہوں کا دور بھی جاری ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے ایک میسیج وائرل ہورہا ہے کہ 15 جون سے ملک بھر میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ ہوجائے گا۔ اس فیک میسیج نے لوگوں کو پریشان کردیا ہے۔ کئی لوگ جنہوں نے اپنے گھر سے آنے یا جانے کے ٹکٹس بک کرا رکھے ہیں وہ بھی پریشان ہورہے ہیں۔ ایک نیوز چینل کا نام استعمال کرتے ہوئے یہ فیک نیوز پھیلائی جارہی ہے۔ ‘ 15 کے بعد پھر ہوسکتا ہے مکمل لاک ڈاؤن۔ وزارت داخلہ نے دئے اشارے، ٹرین اور ہوائی سفر پر لگے گا بریک، کوروناوائرس کی بڑھتی رفتار کے بعد لیا گیا فیصلہ’۔ اس طرح کا میسیج گردش کررہا ہے۔

حالانکہ پریس انفارمیشن بیورو کی فیکٹ چیک اکائی (PIBFactcheck) نے اس وائرل میسیج کو فرضی بتایا ہے۔ پی آئی بی نے ٹویٹ کرکے کہا ہے۔ سوشل میڈیا پر پھیلائی جارہی ایک تصویر میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وزارت داخلہ کے ذریعے ٹرین اور ہوائی سفر پر پابندی کے ساتھ 15 جون سے ملک بھر میں پھر سے لاک ڈاؤن نافذ کیا جاسکتا ہے۔ یہ فرضی ہے۔۔ فیک نیوز پھیلانے والی ایسی گمراہ کن تصویروں سے محتاط رہیں۔
اب سوال یہ ہے کہ 15 جون کو ایک بار پھر لاک ڈاؤن کا دعوی کیوں کیا جارہا تھا؟ اس کی وجہ صرف فرضی خبر ہی تھی۔ لوگوں نے فارورڈ میسج دیکھا اور فورا گوگل گئے ، سرچ کیا۔ حالانکہ لوگوں کے ہاتھ کچھ بھی آفیشیل نہیں لگا لیکن گمراہ کن پیغام پر ایک ٹی وی چینل کا نشان لگ دیکھ کر لوگوں نے اس پر یقین کرلیا۔ اگر ہم گزشتہ دنوں میں گوگل پر ہندستان سے جڑا ڈیٹا دیکھیں تو پائیں گے کہ ماہِ جون کو لاک ڈاؤن سے جڑے سوالوں کیلئے سرچ کیا گیا ہے۔