اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بین الاقوامی پروازوں کی پابندی میں 15 جولائی تک توسیع

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 27 June 2020

بین الاقوامی پروازوں کی پابندی میں 15 جولائی تک توسیع



بین الاقوامی پروازوں کی پابندی میں 15 جولائی تک توسیع
نئی دہلی: ڈائرکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے باقاعدہ بین الاقوامی پروازوں پر پابندی میں 15جولائی تک توسیع کردی ہے۔ڈائرکٹوریٹ کے ذریعہ جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ باقاعدہ بین الاقوامی مسافر پروازوں پر پابندی 15جولائی کی رات 11:59تک جاری رہے گی۔اس میں بین الاقوامی پروازوں کے ملک میں اترنے اور یہاں سے پرواز کرنے دونوں پر پابندی رہے گی۔ یہ پابندی بین الاقوامی کارگو طیاروں اور خصوصی اجازت رکھنے والی مسافر پروازوں پر نافذ نہیں ہوگی۔
ملک میں بین الاقوامی مسافر پروازوں پر 22مارچ سے پابندی عائد ہے۔ گھریلو مسافر پروازوں پر بھی 25مارچ سے پابندی لگائی گئی تھی لیکن 25مئی سے گھریلو پروازیں شروع ہوگئی ہیں۔
شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے واضح کیا ہے کہ بین الاقوامی پرواز شروع کرنے کے لئے اس ملک کا اتفاق کرنا ضروری ہے۔ ساتھ ہی گھریلو سطح پروازوں کی تعداد کووڈ 19 کے مقابلے میں 50-55 فیصد تک پہنچنے کے بعد ہی اس پر غور کیا جائے گا تاکہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو کسی بڑے ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد مزید سفر کرنے میں دشواری پیش نہ ہو۔
مسٹر پوری نے اشارہ کیا ہے کہ امریکہ ، فرانس ، جرمنی اور برطانیہ جیسے منتخب ممالک کے ساتھ محدود تعداد میں بین الاقوامی پروازیں شروع کی جاسکتی ہیں۔ یہ پروازیں وندے بھارت کی طرز پر ہوں گی اور باقاعدہ پروازیں شروع کرنے میں ابھی وقت لگ سکتا ہے۔