اخلاقیات کے موضوع پر اردو زبان میں اپنی نوعیت کا پہلا سیمینار: ڈاکٹر وارث مظہری
نئی دہلی :27/جون 2020 آئی این اے نیوز
ابواللیث ہال ابوالفضل انکلیو، نئی دہلی میں اسوسی ایشن فار سوشل انٹگریشن اینڈ ڈیولپمنٹ اور قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان (این سی پی یو ایل) کے اشتراک سے ایک قومی سیمینار کا انعقاد ہوا۔ کورونا کے پیش نظر تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے محدود شرکاء اور متعین مقالہ نگاران کی موجودگی میں یہ سیمینار صبح دس بجے شروع ہوا۔ سیمینار کا تعارف جناب عبدالماجد صاحب نے کراتے ہوئے مرکزی تھیم پر قدرے تفصیلی روشنی ڈالی اور اس موضوع پر مزید کام کی ضرورت اور اہمیت کی جانب توجہ دلائی۔ سیمینار میں کلیدی خطاب جناب ڈاکٹر رضی الاسلام ندوی صاحب کا ہوا۔ موصوف نے اخلاق اور فلسفہ اخلاق پر تاریخی تناظر میں روشنی ڈالتے ہوئے اس موضوع پر اردو اور عربی زبان میں موجود لٹریچر کا ریویو پیش کیا۔ سیمینار کے اہم مقالات میں جناب کاشف حسن صاحب کا مقالہ “فلسفہ اخلاق”، جناب فواز جاوید خان صاحب کا مقالہ”شخصیت کا ڈیولپمنٹ اور اخلاقیات”، جناب محمد معاذ صاحب کا مقالہ”سماجی خدمت کی اخلاقیات”، جناب محمد انس صاحب کا مقالہ “ماحولیاتی تبدیلیاں اور اخلاقیات”، اور جناب اسامہ اکرم صاحب کا مقالہ “تفریحات اور اخلاقیات”، قابل ذکر ہیں۔ جناب ڈاکٹر وارث مظہری صاحب اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اسلامیات جامعہ ہمدرد نئی دہلی بھی اس سیمینار میں شریک رہے۔ موصوف نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ میرے علم کی حد تک اخلاقیات کے موضوع پر اردو زبان میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا سیمینار ہے۔ موصوف نے مزید فرمایا کہ اخلاقیات کا موضوع بدلتے وقت اور زمانے کے ساتھ بہت اہمیت اختیار کرگیا ہے، اس موضوع پر مختلف زبانوں میں کافی کچھ کام کیا جاچکا ہے لیکن اردو زبان میں ابھی بھی اس موضوع پر کوئی قابل ذکر کام نہیں ہوسکا ہے۔ ریسرچ اسکالرس کو اس جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اسوسی ایشن کے چیئرمین جناب ایڈووکیٹ ابوبکر سباق سبحانی نے سیمینار کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیمینار اخلاقیات کے موضوع ہماری جانب سے ہونے والی کوششوں میں پہلی کڑی یا تمہید کی حیثیت رکھتا ہے، اسوسی ایشن جلد ہی اس موضوع پر مزید اہتمام اور تیاری کے ساتھ سیمینار کے انعقاد اور لٹریچر کی تیاری کی کوشش کرے گی۔ اس سیمینار کے انعقاد پر ایس آئی او آف انڈیا کے جنرل سکریٹری جناب اظہرالدین، اصلاحی ہیلتھ کیئر فاؤنڈیشن کے جنرل سکریٹری جناب حکیم نازش احتشام اعظمی، ہیومن رائٹس لا نیٹ ورک سے وابستہ ایڈووکیٹ نبیلہ حسن، سینٹر فار ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ کے ڈائرکٹر سید احمد مذکر اور دیگر حضرات نے خوشی کا اظہار کیا۔ حکیم نازش احتشام اعظمی نے کہا کہ اخلاقیات کا مسئلہ اس وقت جس قدر سنگین ہوتا جا رہا ہے اس کے پیش نظر اس وقت کی اولین ضرورتوں میں یہ بات بھی شامل ہے کہ اخلاقیات کو زیادہ سے زیادہ عام کیا جائے، خاص طور سے سماجی زندگی سے متعلق اخلاقیات کے سلسلہ میں بڑے پیمانے پر بیداری لانے کی ضرورت ہے۔