اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بھدیٹھی معاملے کی ہو مجسٹریٹ جانچ:ایم آئ ایم ایم آئ ایم لیڈر عمران بنٹی نے سپا پر سادھا نشانہ ذاکر حسین کی رپورٹ جونپور:16/جون 2020 آئی این اے نیوز

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 16 June 2020

بھدیٹھی معاملے کی ہو مجسٹریٹ جانچ:ایم آئ ایم ایم آئ ایم لیڈر عمران بنٹی نے سپا پر سادھا نشانہ ذاکر حسین کی رپورٹ جونپور:16/جون 2020 آئی این اے نیوز

بھدیٹھی معاملے کی ہو مجسٹریٹ  جانچ:ایم آئ ایم

ایم آئ ایم لیڈر عمران بنٹی نے سپا پر سادھا نشانہ

ذاکر حسین کی رپورٹ

جونپور:16/جون 2020 آئی این اے نیوز
بھدیٹھی کانڈ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے- اس حادثے کی پوری جانچ کی ضرورت ہے۔پولیس کے ذریعے یکطرفہ کارروائی کی گئی ہے,جس کی وجہ سے ایک پورا سماج خوفزدہ ہے ۔مذکورہ  باتیں ایم آئی ایم ضلع صدر جونپور عمران بنٹی نے ایک پریس کانفرس میں کہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس معاملے کی مجسٹریٹ کے ذریعے پوری جانچ کی ضرورت ہے۔بہت سارے لوگ اس پورے معاملے پر سوال اٹھا رہے ہیں انہوں نے ساتھ یہ بھی کہا اس معاملے سے جونپور کی بھائی چارگی کو شرمسار کر دیا ہے۔اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے _ ضلع کی پہچان کو باقی رکھنے کے لئے اس کی تفصیلی جانچ کرنے کی سخت ضرورت ہے انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ملزم جو بھی ہو اسے سخت سے سخت سزا ملنی چاہئے مگر بے قصوروں کے خلاف پولیس نے جو دہشت کا ماحول پیدا کیا ہے اسے پورے طور سے صاف کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے سماجوادی پارٹی پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ سپا میں مسلمانوں کے مسائل محفوظ نہیں ہیں, جب قدآور نیتا اعظم خان کے لئے پارٹی نہیں کھڑی ہوئی تو عام مسلمانوں کے لئے کیسے کھڑی ہوگی? بھدیٹھی معاملے میں سماجوادی پارٹی کے صوبائی صدر محترم نریش اتم صاحب کے جونپور میں موجود ہونے کے باوجود اس معاملے میں کوئی دلچسپی نا دکھانے کی وجہ سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ سماجوادی پارٹی صرف اور صرف مسلمانوں کا ووٹ لینا چاہتی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اس پورے معاملے کا سیاسی معاملہ کیا جا چکا ہے جو کہ شرمناک ہے۔اس موقع پر عمران بنٹی نے صحافی ذاکر حسین کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایم آئ ایم متاثرین کی لیگل مدد کرے گی۔
واضح رہے کہ اس معاملے میں مسلمانوں کی یکطرفہ گرفتاری سے مقامی مسلمان خوف زدہ ہیں اور انہوں نے تمام ملی اور سیاسی تنظیموں(ایم آئ ایم,علماء کونسل,جمیعتہ علماء ہند,جماعت اسلامی,رہائ منچ,یونائٹیڈ اگینسٹ ہیٹ,پیس پارٹی,ویلفیئر پارٹی,مسلم لیگ,ایس ڈی پی آئ)و دیگر سے مدد کی گہار لگائ ہے۔وہیں اس پورے معاملے کو لیکر الفلاح فرنٹ نے ملی اور سیاسی رہنمائوں سے مظلومین کی مدد کیلئے آگے آنے کی اپیل کی ہے۔