خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ کی شان میں گستاخی کرنے والے اینکر کو فوری گرفتار کیا جائے : محمد خطیب
خواجہ اجمیریؒ کی شان میں گستاخی کرنے والے نیوز۔18کے اینکر امیش دیوگن کیخلاف فتحپور تھانہ میں شکایت درج کراکے گرفتاری کا مطالبہ
فتحپور بارہ بنکی:20/جون 2020 آئی این اے نیوز
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ضلع صدر محمد خطیب نے ایک وفد کیساتھ تھانہ پہونچ کر ایف آئی آر درج کراتے ہوئے سلطان الہند خواجہ غریب نواز حضرت معین الدین چشتی اجمیریؒ کی شان میں گستاخی کرنے والے نیوز۔18کے اینکر امیش دیوگن کو فوری طور پر گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔ واضح ہو کہ مختلف مکاتبِ فکر کے مسلمانوں نے پولس اسٹیشنوں میں ایف آئی آر درج کرائی ہیں، لیکن اس کے باوجود ابھی تک اس دریدہ دہن خاطی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔جس سے مسلمانوں میں اضطراب اور بے چینی بڑھ رہی ہے۔
ضلع صدر محمد خطیب نے پریس کو جاری اپنے بیان میں کہا کہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری انسانیت کے خیرخواہ اور خلق خدا کے خدمت گار تھے ان کی شان میں گستاخی بیمار ذہنیت کی علامت ہے، ایسے متعصب اور نفرت پھیلانے والے نیوز اینکر کا لائسنس فوری طور رد کیا جانا چاہیے
مسٹر خطیب نے کہا کہ حضرت خواجہ نے امن و شانتی، پیار و محبت اور بھائی چارے کو فروغ دیتے ہوئے دین اسلام کی نشرواشاعت فرمائی،
وفد میں شامل منشی نثار احمد متولی جامع مسجد مرکز بلھرہ نے بھی نیوز۔18کے اینکر امیش دیوگن کی اس بد زبانی پر ناراضگی اور غم و غصہ کا اظہار کرتے انھوں نےاس کی فور ی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور کہا کہ سماج میں انتشار اور فرقاوانہ منافرت پھیلانے والے افراد کو معاف نہیں کیا جانا چایئے بلکہ انھیں قانون کے مطابق سزا دی جا نی چاہیے۔ تاکہ پھر کوئی اور اس طرح کی حرکت کرنے کی جرات نہ کرسکے
وفد میں شامل اظہار انصاری نے نیوز 18 کے بےلگام اینکر امیش دیوگن کے نازیبا الفاظ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت ہند سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ مذکورہ اینکر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرتے ہوئے اسے جلد از جلد گرفتار کرے اور سخت سے سخت ترین سزا دے ، کیونکہ ایسے بےلگام اینکر ہندوستان کے گنگا جمنی تہذیب کے دشمن ہیں، امن و شانتی کے دشمن ہیں