اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: راشٹریہ جنتادل کے ایم ایل اے سمیر کمار سیٹھ نے مدھوبنی چکدھ کی سڑکوں کا سنگ بنیاد رکھا مدھوبنی :18 /جون 2020 آئی این اے نیوز رپورٹ! محمد سالم آزاد

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 18 June 2020

راشٹریہ جنتادل کے ایم ایل اے سمیر کمار سیٹھ نے مدھوبنی چکدھ کی سڑکوں کا سنگ بنیاد رکھا مدھوبنی :18 /جون 2020 آئی این اے نیوز رپورٹ! محمد سالم آزاد

راشٹریہ جنتادل کے ایم ایل اے سمیر کمار سیٹھ نے مدھوبنی چکدھ کی سڑکوں کا سنگ بنیاد رکھا

مدھوبنی :18 /جون 2020 آئی این اے نیوز
رپورٹ! محمد سالم آزاد
 مدھوبنی اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے سمیر کمار مہاسیٹھ نے آج اپنے اسمبلی حلقہ کے مدھوبنی رہیکا بلاک کے چکدھ گاؤں میں ۶۸ لاکھ روپے کے صرفہ سے تعمیر ہونے والی چکدھ سے منصوری ٹولہ تک  سڑکوں سمیت کئی عوامی فلاحی منصوبوں  کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے ایم ایل اے سمیر کمار مہاسیٹھ نے کہا کہ میں صرف کام کرنے پر یقین رکھتا ہوں اس سے سیدھے طور پر عام لوگوں کو فائدہ پہنچے گا حکومت کے جو بھی منصوبے ہیں اس پر لگاتار عمل درآمد کررہاہوں میں لگا تار ہر ضروری سڑکیں جو میرے حلقہ میں تعمیر نو کے لئے انتہائی ضروری ہے اس کی ترجیحی بنیاد پر تعمیر کرارہاہوں اور میرا مقصد  ہے کہ ہمارے حلقہ میں ترقیاتی کام پہلے ہو اور لوگوں کو ہمارے حلقہ میں مشکلات کا سامنا کرنا نہ پڑے لیکن اس سڑک کی تعمیر سے مقامی لوگوں میں خوشی ہے  اس دوران سابق نگر پریشد چیئرمین سنیل نائک راشٹریہ جنتادل بلاک صدر جیوچھ یادو ایم ایل اے رتنیسور یادو پنکج سنگھ امر ناتھ سنگھ راجیس کمار چودھری سریندر مہتو عظمت پنا  راج کمار نیتا وارث انصاری وائس چئیر مین نگر پریشد ٹنائی کارک نگر پریشد رکن اشتیاق احمد ونود کمار یادو  اور دیگر موجود تھے