اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: امیش دیوگن کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے دارالعلوم منظرِحق کے ذمّہ داران اور علماء کرام نے حکومت ہند سے کیا مطالبہ ٹانڈه/امبيڈکرنگر:21/جون 2020 آئی این اے نیوز

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 21 June 2020

امیش دیوگن کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے دارالعلوم منظرِحق کے ذمّہ داران اور علماء کرام نے حکومت ہند سے کیا مطالبہ ٹانڈه/امبيڈکرنگر:21/جون 2020 آئی این اے نیوز

امیش دیوگن کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے

دارالعلوم منظرِحق کے ذمّہ داران اور علماء کرام نے حکومت ہند سے کیا مطالبہ

ٹانڈه/امبيڈکرنگر:21/جون 2020 آئی این اے نیوز
دارالعلوم منظرِحق ٹانڈہ کے ذمہ داروں اور علماء کرام نے اپنے صحافتی بیان میں گزشتہ 16 جون کو نیوز 18 انڈیا چینل کے اینکر امیش دیوگن کے ذریعے بحث کے دوران خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمتہ اللہ علیہ کی شان میں کی گئی گستاخی کی سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ نیوز اینکر امیش دیوگن نے جس زبان کا استعمال کیا ہے۔ اس سے نہ صرف مسلمانوں کے بلکہ بلاتفریق مزہب و ملت ملک میں رہنے والے تمام لوگوں کے جزبات مجروح ہوئے ہیں۔ لیکن ابھی تک اس سرپھرے اینکر کے خلاف حکومت کی طرف سے کوئی کارروائی نہ کرنا بہت سارے سوالات کو جنم دیتا ہے۔ دارالعلوم منظرِحق کے اراکین اور علماء کرام نے حکومت ہند سے مطالبہ کیا ہے کہ مزکورہ چینل اور اینکر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے تاکہ اس طرح کی غلطی کوئی نہ کرے۔