اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: فوجی آصف علی دہشت گردوں سے لڑتے لڑتے ہوئے زخمی رپورٹ:- محمد دلشاد قاسمی روشن گڑھ/ باغپت:21جون 2020 آئی این اے نیوز

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 21 June 2020

فوجی آصف علی دہشت گردوں سے لڑتے لڑتے ہوئے زخمی رپورٹ:- محمد دلشاد قاسمی روشن گڑھ/ باغپت:21جون 2020 آئی این اے نیوز

فوجی آصف علی دہشت گردوں سے لڑتے لڑتے ہوئے زخمی
رپورٹ:- محمد دلشاد قاسمی
روشن گڑھ/ باغپت:21جون 2020 آئی این اے نیوز

ضلع باغپت کے موضع روشن گڑھ کے رہائشی آٓرمی جوان فوجی اٰصف علی کشمیر کے سوفیان ضلع میں لڑتے لڑتے زخمی ہوگئے،دہشت گردوں کی جانب سے ہینڈ گرینڑ گولے کے پھینکنے کی وجہ سے بال بال بچے اٰنکھ میں سخت چوٹ اٰئی، دس دہلی میں واقع اٰرمی ہوسپٹل میں علاج کرانے کے بعد گاوں میں پہونچنے پر پھول مالائیں پہناکر زبردست استقبال کیا گیا،اور جلد ٹھیک ہونے کی دعائیں دی
بتاتے چلیں کہ روشن گڑھ کے رہائشی اٰصف علی ابن محمد سلیم انصاری چار سال پہلے ملٹری فوج میں داخل ہوا تھا،پچھلے دو سال سے اس کی پوسٹنگ کشمیر میں ہے،اس کی کمپنی کا نام فتح پانو ہے اور وہ کمبائن ایکشن ٹیم فورس میں تعینات ہے، فوجی اٰصف علی نے بتایا کہ وہاں پر دہشت گردوں سے مقابلہ ہونا عام سی بات ہے، گزشتہ ٨/جون کو رات اٰٹھ بجے ان کی بٹالین کو خبر ملی کہ سوفیان ضلع کے تجارہ گاوں کے ایک مکان میں چار دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں، تو وہ اپنی کمپنی کے ساتھ موقع واردات پر پہونچے،اور وہاں رات 11 بجے سے صبح 9 بجے تک مقابلہ اٰرائی جاری رہی، مقابلہ میں وہ ایک درخت کے پاس مستعد کھڑے تھے، تبھی انہیں نشانہ بناکر ایک ہتھگولہ پھینکا جس کی چپیٹ میں اٰنے سے اٰنکھ میں زبردست چوٹ اٰئی،مگر پھر چار دہشت گردوں کو مار گرایا، تقریباً 10 گھنٹے چلے اس مقابلہ میں 4 دہشت گردوں کو موت کی نیند سلادیا، بعد میں زخمی فوجی اٰصف علی کو اٰرمی ایمبولینس کے ذریعہ شری نگر کے اٰرمی ہوسپٹل میں بھرتی کرایا گیا، جہاں سے انہیں ضروری علاج کے بعد اٰرمی ہوسپٹل دہلی منتقل کردیا گیا،
ہفتہ کے روز وہ علاج کراکر گاوں لوٹنے پر گاوں کے افراد نے فوجی اٰصف علی کا انہیں استقبال کیا، اور پھول مالائیں پہنائی اور جلد ٹھیک ہونے کی دعائیں دی، اس موقع پر حاجی محمد ناظم پردھان جی،شکیل احمد،راجکمار،اکرم،ارشاد،کابل چودہری،ساجد سنجے وغیرہ وغیرہ موجود رہے