صفورا زرگر کی ضمانت منظور
نئی دہلی :23/جون 2020 آئی این اے نیوز
جامعہ ملیہ اسلامیہ کی کوآرڈینیشن کمیٹی کی ممبر صفورا زرگر کو فروری میں دلی تششد کے معاملے میں ضمانت مل گئی، عدالت نے صفورا زرگر کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایسی کسی بھی سرگرمی میں ملوث نہ ہوں جس سے تفتیش میں رکاوٹ پیدا ہو اور ساتھ ہی دلی سے باہر نہ جائیں،واضح رہے کہ صفورا زرگر امید سے ہیں، ان کی ضمانت کیلئے ملک بھر کے سماجی کارکن آواز اٹھا رہے تھے سرکار کو اس وقت شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جب دہشتگردی کے جرم میں رنگے ہاتھوں گرفتار امریندر سنگھ کو ضمانت مل گئی تھی