اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بنکر مخالف حکم نامہ کے خلاف ایک جولائی سے پاورلوم کی ہڑتال: حاجی افتخار ٹانڈه/امبيڈکرنگر:25/جون 2020 آئی این اے نیوز رپورٹ! معراج احمد انصاری

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 25 June 2020

بنکر مخالف حکم نامہ کے خلاف ایک جولائی سے پاورلوم کی ہڑتال: حاجی افتخار ٹانڈه/امبيڈکرنگر:25/جون 2020 آئی این اے نیوز رپورٹ! معراج احمد انصاری

بنکر مخالف حکم نامہ کے خلاف ایک جولائی سے پاورلوم کی ہڑتال: حاجی افتخار 

ٹانڈه/امبيڈکرنگر:25/جون 2020 آئی این اے نیوز
رپورٹ! معراج احمد انصاری
یوگی حکومت کے خلاف بڑے آندولن کی تیاری، فلیٹ ریٹ پاس بک اسکیم کے خاتمے سے بنکر ہیں پریشان، ایک جولائی سے پاورلوم کارخانوں کا مکمل لاک ڈاؤن کرنے کا کیا اعلان، تفصیلات کے مطابق اترپردیش بنکرسبھا کے صدر و نگرپالیکا ٹانڈہ کے سابق چیئرمین حاجی افتخار احمد انصاری کی قیادت میں پاورلوم بنکروں نے ضلع مجسٹریٹ کےمعرفت یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے نام میمورنڈم پیش کیا ہے۔ جس میں پاورلوم پر ملنے والی بجلی فلیٹ ریٹ پاس بک اسکیم کے خاتمے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے ایک جولائی سے پاورلوم ہڑتال کرنے کا اعلان کیا گیا۔ اسی کے ساتھ ہی حکومت سے اس اسکیم کو بحال کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں اترپردیش بنکر سبھا کے صدر حاجی افتخار احمد انصاری نے بتایا کہ پردیش کے پاور لوم بنکروں کی فلاح و بہبود کے لئے کسانوں کی طرح  پاور لوم بنکروں کو بھی 2006 سے ریاستی حکومت کی طرف سے فلیٹ ریٹ بجلی دئے جانے کا حکم جاری کیا گیا تھا، لیکن موجودہ صوبائی حکومت اس حکم نامے کو ختم کر کے بتاریخ 4 دسمبر 2020 کو نیا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔انہوں نے کہا  کہ یہ حکم نامہ پاورلوم بنکروں کے مفاد کے خلاف ہے۔محکمہ بجلی کے ذریعے بنکروں کا بڑے پیمانے پر استحصال اور ہراساں کیا جائےگا۔ انہوں نے بتایا کہ اس نئے حکم نامے کے خلاف پورے ضلع میں پاورلوم ایک جولائی سے بند رہینگے۔ ایک ہفتے کے بعد بندی کا جائزہ لینے کے بعد مزید آگے بڑھایا جائےگا۔ جس کی اطلاع حکومت و انتظامیہ کو دے دی گئی ہے۔ انہوں نے اس صنعت سے منسلک تمام افراد سے گذارش بھی کی ہے کہ اس بند کی حمایت کریں تاکہ اس کی گونج حکومت کے حلقوں میں سنائی دے۔ اسی کے ساتھ ہی ریاست کے سبھی بنکر مراکز پر پاورلوم بند کرکے بنکر مخالف حکم نامہ کے خلاف احتجاج کرنے کی اپیل کی ہے۔