اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مساجد کو آباد کرنا ایمان کی علامت ہے!مولانا خوش محمد رپورٹ:-محمد دلشاد قاسمی روشن گڑھ/باغپت(8/جون 2020 آئی این اے نیوز

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 9 June 2020

مساجد کو آباد کرنا ایمان کی علامت ہے!مولانا خوش محمد رپورٹ:-محمد دلشاد قاسمی روشن گڑھ/باغپت(8/جون 2020 آئی این اے نیوز


مساجد کو آباد کرنا ایمان کی علامت ہے!مولانا خوش محمد
رپورٹ:-محمد دلشاد قاسمی
روشن گڑھ/باغپت(8/جون 2020 آئی این اے نیوز 
مساجد کو تعمیر کرانا اور ان کو آباد کرنا یا ان سے محبت رکھنا یا کسی بھی طرح کا تعاون کرنا ایمان کی نشانی ہے،
آج لاک ڈاون 5 کے چلتے عبادت گاہوں کی کھلنے کی اجازت مل جانے کے بعد روشن گڑھ کے مدرسہ اسلامیہ انوارالاسلام میں تعمیر ہونے مسجد النور کا افتتاح کیا گیا، ظہر کی نماز کثیر تعداد میں نمازیوں کے ساتھ باجماعت ادا کی گئی، امامت کے فرائض مدرسہ کے ناظم اعلیٰ مفتی محمد دلشاد قاسمی نے انجام دیئے،نماز کے بعد مختصراً خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کے طور سے تشریف لائے حضرت مولانا خوش محمد صاحب قاسمی امام و خطیب جامع مسجد نواڑہ نے کہا کہ مسجد کی تعمیر کے سلسلہ میں قراٰنی آیات اور احادیث نبوی میں بڑی فضیلتیں اٰئی ہیں، انہوں نے کہا کہ مساجد کا تعمیر کرنا یہ صدقہ جاریہ ہے جس کا ثواب تاقیامت جاری رہتا ہے، روایت میں اٰتا ہے کہ انسان جب مر جاتا ہے تو اس کے اعمال کا سلسلہ منقطع ہوجاتا ہے مگر کچھ اعمال ایسے ہیں جن کا ثواب مرنے کے بعد بھی جاری رہتا ہے، وہ علم جو کسی کو سکھادیا ہو، یا نیک صالح اولاد چھوڑ کر جائے، یا کوئی نہر کھدوادے یا کوئی مسجد یا مدرسہ تعمیر کرادے، اور ایک جگہ فرمایا گیا جو لوگ مسجدوں کو آباد کرتے ہیں اللہ انہیں آباد فرماتے ہیں، انہوں نے کہا کہ مسجد کا تعمیر کرلینا یا اچھے پتھر لگوالینا یا اچھے فرش بچھوالینا اصل نہیں ہے بلکہ اصل ہے اس کو نماز وعبادات کے ذریعہ آباد کرنا اس لیے اب اس مسجد کو آباد کرنے کی پوری کوشش کریں، 
واضح ہوکہ یہ مسجد حضرت مولانا خوش محمد صاحب قاسمی اور حضرت مولانا مقیم صاحب سنبھلی کی مسایع جمیلہ کے ذریعہ قطر تعلیمی و ترقی فاونڈیشن کی جانب سے تعمیر کرائی گئی ہے، جس کی تعمیر گزشتہ سال کے آخر ماہ دسمبر میں شروع کی گئی جو بحمد اللہ امسال ماہ مارچ میں مکمل ہوگئی تھی مگر لاک ڈاون کے چلتے افتتاح کرنا ممکن نہیں تھا جو آج مذہبی عبادت گاہوں کو کھولنے کی اجازت ملنے کے بعد کیا گیا
اس موقع پر مفتی محمد دلشاد قاسمی نے تمام اراکین فاونڈیشن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، 
اس موقع پر منشی محمد اسرائیل، حاجی محمد سیلم، عبدالرحمان ،محمد طاہر صدیقی، ماسٹر محبوب علی،محمد شبیر محمد ارشد انجینئر،قاری تبریز عالم ، حافظ محمود صاحب اور گاوں کے معزز افراد اور مدرسہ کے طلباء موجود رہے