اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: *غزل* بِنا سوچے کِسی بھی رہ گُزر جایا نہیں کرتے *ابھی احساسؔ* پانی پتی،ہریانہ موبائل نمبر-9034988887

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 7 June 2020

*غزل* بِنا سوچے کِسی بھی رہ گُزر جایا نہیں کرتے *ابھی احساسؔ* پانی پتی،ہریانہ موبائل نمبر-9034988887

*غزل*

بِنا سوچے کِسی بھی رہ گُزر جایا نہیں کرتے 
*ابھی احساسؔ*
پانی پتی،ہریانہ
موبائل نمبر-9034988887
بِنا سوچے کِسی بھی رہ گُزر جایا نہیں کرتے 
مگر فرمان ہو رہبر کا تو سوچا نہیں کرتے

وہ بازی جیت جاتے ہیں یہاں پر ہار کے بھی جو 
کسی کی ہار کا بازار میں چرچا نہیں کرتے 

رہے زِکرِ خُدا ہر وقت اُنکی ہی زُبانوں پر 
بِنا مُرشد جو کوئ دوسرا دیکھا نہیں کرتے 

یہ تو لُقمان ہی جانے عِلاج زخم ہوگا کیا 
خُدا پر چھوڑتے ہیں جو وہ پھر پوچھا نہیں کرتے 

نبی جیسا کسی کا بھی جہاں میں دِل نہیں ہوتا 
کوئی گر فِکر میں جاگے تو یہ سویا نہیں کرتے 

مسیہا دو جہاں کے ہیں اِنہیں سمجھو نہ تم آدم 
کبھی *احساسؔ* کر تیرے لیۓ کیا کیا نہیں کر تے 

*ابھی احساسؔ*
پانی پتی،ہریانہ
موبائل نمبر-9034988887