اپنی روش تبدیل کیجیے
(حالیہ دنوں میں ضلع جون پور اور اعظم گڑھ کے مسلم و دلت تنازعہ کے مقامات کا دورہ کرنے کے بعد کی تحریر کا آخری حصہ )
ڈاکٹر سکندر علی اصلاحی ۔ 9839538225
مسلمانوں سےماضی میں جوغلطیاں ہوئی ہیں,اس کی سزا تو بھگتنی پڑے گی جو وہ مختلف شہروں اور مقامات پربھگت رہے ہیں ۔اگر مستقبل میں آپ کو اپنے وجود کی بقا اور تحفظ عزیز ہے تو جس قدر جلد ممکن ہو, اپنی روش تبدیل کرلیجیے اور ہرطرح کی اکڑ,گھمنڈ,غرور,احساس کمتری اور بداخلاقیوں کو ترک کرکے مکمل طور پر دینِ اسلام کی پناہ میں آجائیے ۔محبت , ہمدردی, تعاون اور انسانیت کا پیکر بن کر یہاں کےتمام باشندگان کا دل جیتنے کی جدوجہد کیجیے ۔ پنڈتوں اور سوڑن برادریوں کا منصوبہ ہے کہ دلت طبقہ جو ان سے مقابلہ کے لیے اٹھ رہا ہے, اسے ہندو دھرم کا نشہ پلا کر مسلمانوں سے لڑادیاجاے تاکہ لڑ کر دونوں کمزور ہوجائیں ۔ مسلمانوں کی اخلاقی, سماجی اور معاشی طور پر کمر توڑ کر بالکل پسماندہ بنادیا جاۓ بلکہ دلتوں کی جگہ پہنچادیا جاۓ اور دلتوں کو انعام واکرام ومراعات دےکر اپنا خادم بنالیا جاۓ تاکہ وہ ان کو ووٹ دینے لگیں یا کم از کم انہیں ووٹ دینے سے باز رکھا جاۓ ۔ اس پالیسی میں وہ بڑی حد تک کامیاب نظر آرہے ہیں اور دلت لیڈروں سے سودا کرچکے ہیں ۔
ایک ہی راستہ
مسلمانوں کے سامنے ایک ہی راستہ ہے کہ وہ دینِ اسلام کی تعلیمات کو حرز جاں بنالیں ,عدل وانصاف پر قائم رہیں,نا انصافی کے خلاف آواز بلند کریں خواہ نا انصافی کسی کی , کسی کے خلاف ہو ۔ اگر آپ ظالموں اور مظلوموں میں بھی قومی عصبیت کی وجہ سے تفریق کریں گے توسزا سے بچ نہیں پائیں گے ۔ اگر کچھ لوگ (تعلیم یافتہ اور بڑے لوگ) نہیں سمجھ رہے ہیں تو پسماندہ مظلوم مسلمانوں ہی کو مظلوموں کو انصاف دلانے کے لیے آگے آنا پڑےگا ۔زمانہ بدل چکا ہے ,حالات بدل چکے ہیں , لہذا پھونک پھونک کر قدم بڑھائیے ۔ ہر کام میں یہود و نصاری اسرائیل اور برہمن آپ کے خلاف سازش کر رہے ہیں تو آپ کو کس نے روکا ہے؟ ۔ آپ بھی ان کو ناکام کرنے کی سازش (حکمت عملی اختیار) کیجئیے ۔