جونپور کے بھڈیھٹی گاؤں میں دو کمیونٹی میں خونی سنگھرش کئی شدید زخمی،پولیس کی یکطرفہ کاروائی سے مسلم خوف زدہ
بشکریہ _یواین اے نیوز
جونپور۔(10/جون 2020)سرائے خواجہ تھانہ حلقہ کے موضع بھڈیٹھی میں منگل کے روز مغرب کی نماز کے بعد چمار برادری اور مسلم نوجوانوں میں معمولی سی بات کو لیکر جمکر مار پیٹ ہوگئی ،اطلاع کے مطابق گاؤں کے ہریجن بستی کے لڑکوں نے اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے آصف نامی لڑکے سے آم کو لیکر کہا سنی ہوگئی جس پر یریجن برادری کے نوجوان لڑکوں نے آصف کی موقع پرجمکر پیٹائی کردی ،آصف کے سر میں کافی چوٹیں آئیں ہیں اس مارپیٹ میں آصف اور لاریب،فلاور ، نبیل سمیت 5سے7 نوجوان لڑکے شدید زخمی ہوگئے ۔کئی کے سر پھٹ گئے ۔زخمی نوجوان کو ضلع اسپتال میں بھرتی کرایا گیا جہاں پر انکا علاج چل رہا ہے۔
اطلاع ملتے ہی موقع پر سرائے خواجہ تھانہ کی پولیس پہنچ گئی کچھ دیر بعد کپتان سمیت کئی اعلی پولیس افسران پہنچ گئے جھگڑے کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے گاؤں میں پولیس فورس تعینات کردی گئی ہے گاؤں میں پولیس ایک طرفہ گرفتاری کررہی ہے لوگوں کے گھروں میں گھس گھس کر مسلم نوجوانوں کو پولیس اٹھارہی ہے گاؤں کے پردھان ہٹلر کے گھر میں پولیس گھس کر بدزبانی کی اسی گاؤں کے رہائشی کلیم احمد کے بھی گھر میں پولیس نے چھاپہ ماری کی گاؤں کےکئی نوجوان کو پولیس گرفتار کر کے لے گئی ہے پولیس کی ایک طرفہ کاروائی پر گاؤں کے مسلم کمیونٹی میں غصہ پایا جارہا ہے اور پولیس کی یکطرفہ کاروائی سے لوگ دہشت میں ہیں