اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: آن لائن کلاس کا طریقہ تعلیم از: وقار احمد قاسمی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 9 June 2020

آن لائن کلاس کا طریقہ تعلیم از: وقار احمد قاسمی

آن لائن کلاس کا طریقہ تعلیم
از: وقار احمد قاسمی۔

موجودہ حالات میں بیشتر مضامین آرہے ہیں کہ مدارس اسلامیہ میں بھی آن لائن پڑھائی شروع ہو؛ لیکن مدرسوں میں آن لائن کلاس اس معنی کر بہت مشکل ہے کہ وہاں بذریعہ کتاب درس ہوتا ہے اور اگر اس طرح آن لائن درس شروع کر دیا جائے، تو: بہت سے طلبہ کتابوں سے محروم رہیں گے، ہر کسی کو کتاب میسر نہیں ہوگی، اور استاذ کو بھی پڑھانے میں دشواری ہوگی کہ آن لائن بذریعہ کتاب کیسے پڑھائے؟ جب کہ ابتدائی طلبہ کے پاس کتابیں بھی نہ ہوں۔

چناں چہ ہر حال میں اساتذہ کو لیکچر (تقریری) طریقہ ہی اپنانا ہوگا؛ اور یہی طریقہ بہتر بھی ہے، یعنی: فنونی اعتبار سے درس ہو، جیسا کہ درس نظامی سے پہلے ہوا کرتا تھا، مثلا: نحو یا صرف پڑھانا ہے، تو: بغیر کتاب کے آن لائن طلبہ کو تقریری طور پر بالترتیب قواعد سمجھائے جائیں، طلبہ ان تقاریر کو سنیں، دیکھیں اور کوئی اشکال ہو، تو: وہیں دوران درس تحریرا کومنٹ کرکے) پوچھ بھی لیں۔ اسی دوران لکچرر ان کا جواب بھی دے؛ نیز ان تقاریر کو بعد میں نوٹ بھی کرلیں؛ اس طرح بنیادی مقاصد سامنے آجائیں گے۔

اسی طرح عربی زبان اور فقہ وغیرہ کا بھی درس ہو۔ رہا مسٔلہ احادیث اور تفسیر کا تو ویسے بھی یہ تعلیم تقریری ہی ہوتی ہیں۔

اگر یہ طریقہ تعلیم اختیار کیا جائے، تو: یقیناً فائدہ ہوگا؛ البتہ آن لائن لیکچرز کو نیٹ پہ اپلوڈ بھی کردیا جائے، تاکہ فی الحال جن کے پاس ونڈو یا اینڈرائڈ فون نہیں ہیں، وہ بعد میں ان سے استفادہ کر سکیں۔