اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بلڈ ڈونیٹ گروپ (الفلاح فرنٹ) مریضوں کو مہیا کر رہا مفت میں خون، عوام کی توقعات کا گروپ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 7 June 2020

بلڈ ڈونیٹ گروپ (الفلاح فرنٹ) مریضوں کو مہیا کر رہا مفت میں خون، عوام کی توقعات کا گروپ!

بیدار فاؤنڈیشن کے سلمان اصلاحی نے خون کا عطیہ کیا، شہریار عتیق کی کاوشوں کو سراہا گیا.
 اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 7/جون 2020) آج 7 جون کو بلڈ ڈونیٹ گروپ (الفلاح فرنٹ) کے بانی اور کنوینر ذاکر حسین کو طاہر میموریل ہسپتال پھول پور سے اطلاع ملی کہ پھول پوراعظم گڑھ میں ایک مریض کو خون کی
ضرورت ہے۔گروپ کے فعال ممبر شہریار عتیق اور بلڈ ڈونیٹ گروپ کے دیگر ممبروں کی کاوشوں کے بعد بیدر فاؤنڈیشن سلمان اختر اصلاحی صحاب نے پھولپور اسپتال میں خون کا عطیہ کیا، اس موقع پر بلڈ ڈونیٹ گروپ کے بانی ذاکر حسین نے سلمان اور شہریار کا شکریہ ادا کیا  کیا اور کہا کہ سلمان صاحب نے اپنا خون کسی اجنبی کو دے کر انسانیت کی مثال قائم کی ہے۔اس موقع پر ذاکر حسین اور بلڈ ڈونیٹ گروپ کے ممبر اکھلیش موریہ نے عوام سے اس گروپ میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔اس کے علاوہ گزشتہ روز بلڈ ڈونیٹ گروپ کے ممبر یاسر نواز اور محمد مکرم نے اعظم گڑھ صدر اسپتال میں  بھی ایک ضرورت مند کو بلڈ   دے کر اہل دنیا کو محبت کا انسانیت کا پیغام دیا۔اس موقع پر ذاکر حسین نے محمد مکرم,سلمان اصلاحی ,یاسر نواز اور شہریار کو ڈھیر ساری دعائوں سے نوازا۔واضح رہے کہ بلڈ ڈونیٹ گروپ نے 7ماہ کے اندر لگ بھگ 60 مریضوں کو مفت میں بلڈ دےچکا ہے۔ ذاکر حسین نے بتایا کہ آپ بلڈ گروپ میں شامل ہونے کے لئے 8368463763 پر میسج کرسکتے ہیں۔