جین پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 4/جون 2020) جین پور کوتوالی کے علاقہ میں اعظم گڑھ گورکھپور مین روڈ پر رسول پور نرائی پور گاؤں کے قریب بدھ کی دوپہر دو بائک آپس میں ٹکرا گئیں،
حادثہ کی آواز دور تک پہنچی تو لوگ بچانے کیلیے موقع پر پہنچ گئے، وہاں پر سڑک پر پڑے پرانے کرنسی کے گڈّی دیکھ کر لوگوں کی آنکھیں پھٹ گئیں۔
موقع پر جین پور پولیس نے سات لاکھ بند ہوئی پرانی نوٹ اور بائیک بھی اپنے قبضہ میں کرلیا۔ موٹرسائیکل سوار نوجوانوں اور شہر کے ایک تاجر سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
انکور یادو (21) ولد رام آشرے یادو اور ڈبو کمار (19) ولد چھیدی رام ، جو شہر کے ایلول محلہ کے رہائشی ہیں، بدھ کی سہ پہر گورکھپور سے اعظم گڑھ جارہے تھے، رسول پور پٹرول پمپ کے قریب پہنچا تھا، کہ بائک ایک دوسرے بائک سے ٹکرا گئی، موٹرسائیکل سوار دونوں زخمی ہوگئے۔ اس کی موٹرسائیکل میں رکھی پرانی نوٹ کی گڈّی سڑک پر بکھر گئی۔ گاؤں والے بھی نوٹوں کے بنڈل دیکھنے آئے، لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ جین پور کوتوال گجانند چوبے موقع پر پہنچ گئے، سڑک پر بکھرے ہوئے پرانی کرنسی اپنے قبضے میں لے لیے، یہاں سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دو زخمی نوجوانوں کو پولیس نے پکڑ لیا.
کوتوال نے بتایا کہ مذکورہ دونوں نوجوانوں سے جو پرانی کرنسی موصول ہوئی ہے اس میں سے پانچ پانچ سو کے پاس 1004 کے نوٹ اور ایک ایک ہزار کے 198 نوٹ ہیں۔