عبید الرحمن الحسینی
____________
آنند نگر/مہراجگنج(آئی این اے نیوز 7/جون 2020) ملک کی مؤقر ملی وسماجی تنظیم جماعت اسلامی ہند کے سابق سکریٹری مولانا رفیق قاسمی کے سانحہ ارتحال پراپنے غم کا اظہار کرتے ہوئے دارالعلوم فیض محمدی ہتھیا گڈھ کے سربراہ اعلیٰ مولانا قاری محمد طیب قاسمی نے کہا کہ ملت کی بے لوث خبر گیری کرنے والے مولانا رفیق قاسمی
دارالعلوم دیوبند کے ممتاز فضلاء میں سے تھے، آپ کی وفات جماعت اسلامی ہند سمیت پوری ملت اسلامیہ کے لئے ایک عظیم خسارہ ہے۔ علمی ورفاہی دنیا میں ایسا عظیم خلا پیدا ہوگیا ہے جس کا پر ہونا بظاہر ممکن نہیں۔ یقینا آپ کی شخصیت مختلف خصوصیات و کمالات کی حامل تھی۔ کامیاب ترین انتظام کار اور عظیم ترین دانشور ہونے کے ساتھ ساتھ اللہ نے قرطاس وقلم کی بے پایاں قوت و استعداد سے بھی سرفراز کیا تھا۔ آپ ایک لمبے عرصے تک مخلص اور وفاد ارخادم بن کر تنظیم کو ا پنے خون جگر سے سینچا اور اسکی ترقیات کے لئے کوشاں اور اسے عوام کے لئے زیادہ سے زیادہ بافیض بنانے کے لئے سرگرم عمل رہے ، آپ آخری سانس تک اتحاد بین المسلمین کے لئے فکر مند رہے۔
دارالعلوم فیض محمد ی کے مہتمم و جمعیۃ علماء مہراجگنج کے جنرل سیکریٹری مولانا محی الدین قاسمی ندوی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا جماعت اسلامی ہند، آج ایک عبقری شخصیت، بلند پایا مدبر سے محروم ہو گئی۔ اللہ نے آپ کو انتظامی کاموں میں خصوصی مہارت عطا کی تھی، خلق خدا گواہ ہے کہ رفاہی کاموں اور عوامی خدمات کا انداز اتنا عمدہ اور محبتانہ ہوتاتھا کہ عوام کا ہرطبقہ بلاامتیاز مذہب وملت ہر شخص آپ کا گرویدہ ہوجاتا تھا۔ توفیق خداوندی کی بنیاد پر جوتنظیمی سطح پر آپ نے کارہائے نمایاں خدمات انجام دی ہیں، وہ رہتی دنیا تک ناقابل فراموش ہیں۔ آپ نے ہر موڑ پر قوم وملت کا ساتھ دیا، خاص طور اس وقت جب ایمرجنسی کے ظالمانہ اور ہنگامی دور میں مسلمانوں پر ظلم ہورہا تھا ، آپ نے سینہ سپر ہوکر اس آندھی کامقابلہ کیا، اور مسلمانوں کی مدد فرمائی۔ آپ کی رحلت سے وابستگان تنظیم سمیت پوری علمی ورفاہی دنیا کا جو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے اللہ اس کی بھر پائی کرے۔ آپ کے درجات کو بلند فرمائے، اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔