فلیٹ ریٹ بجلی اسکیم خاتمے کے خلاف پاورلوم کی ہڑتال جاری، مطالبات نہ ماننے پر سخت لائحہ عمل کی ہے تیاری
ٹانڈه/امبيڈکرنگر:04/جولائی 2020 آئی این اے نیوز
رپورٹ! معراج احمد انصاری
شہر ٹانڈہ سمیت پورے ضلع کے بنکروں نے اترپردیش بنکرسبھا کے صدر و نگرپالیکا ٹانڈہ کے سابق چیئرمین حاجی افتخار احمد انصاری کی اعلانیہ پر اپنے اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلیٹ ریٹ بجلی پاس بک اسکیم کے خاتمے کے خلاف یکم جولائی سے ایک ہفتہ کے لئے علامتی احتجاج کے طور پر کی گئی پاورلوم کی ہڑتال آج تیسرے روز بھی جاری ہے۔ ریاست کے سب سے بڑے پاورلوم صنعتی مراکز ٹانڈہ شہر کےبعض محلوں میں اکا دکا پاورلوم نہ جانکاری کے سبب ابھی تک بند نہیں کر سکے ہیں۔ جبکہ بیشتر پاورلوم کارخانے بند ہیں۔ اسی طرح جلالپور، اکبرپور، کچھوچھہ، بھولےپور، التفاتگنج سمیت ضلع کے دیگر بنکر مراکز پر پاورلوم کارخانے بند کرکے ہڑتال میں شامل ہونے کی اطلاعات موصول ہورہی ہے۔ جس کے نتیجے میں اس صنعت سے منسلک افراد بڑی تعداد میں شدید پریشانیوں کا شکار ہوگئے ہیں۔ وہیں یہ بھی اطلاع ملی ہے کہ یوگی کے دربار میں کوئی کیف الوریٰ صاحب ہیں جنہوں نے بنکروں کی مدد کے لئے وکالت کرنا شروع کر دیا ہے۔ لیکن حکومت و انتظامیہ کے لوگ بنکروں کے اس معاملے میں سنجیدہ نظر نہیں آرہی ہے۔ دوسری جانب آج جمعہ کے روز اپنے مطالبات کو دہراتے ہوئے اترپردیش بنکرسبھا کے صدر حاجی افتخار احمد انصاری کی قیادت میں بنکر لیڈران کا ایک وفد ایس ڈی ایم ٹانڈہ ابھیشیک پاٹھک سے ملکر وزیر اعلیٰ اترپردیش کو مخاطب میمورنڈم پیش کیاہے۔ جس میں کہا گیا کہ حکومت کی طرف سے بتاریخ 4 دسمبر 2019 کو جاری حکم نامہ کو واپس لیکر پہلے کی طرح بتاریخ 14 جون 2006 کو جاری حکم نامہ کے مطابق پاورلوم پر فلیٹ ریٹ بجلی پاس بک اسکیم کو بحال رکھا جائے۔ حاجی افتخار نے بتایا کہ بنارس، سنت کبیر نگر، مؤ، بارہ بنکی، کانپور، میرٹھ سمیت ریاست کے تمام چھوٹے بڑے پاورلوم بنکر مراکز پر ہڑتال کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر حکومت ہمارے مطالبات کو 7 جولائی تک نہ مانے گئے تو پھر ہم بنکروں کی مشاورت سے مزید سخت لائحہ عمل اختیار کریں گے۔ اس موقع پر شکیل احمد انصاری، حافظ انور، مشیر عالم انصاری، محبوب عالم، توحید احمد وغیرہ موجود رہے۔