اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مولانا محمد سعد کاندھلوی اور تبلیغی جماعت سے متعلق حسن الہاشمی کا بیان انتہائی شرمناک، عطاء الرحمن ندوی *یہ تعویذ گنڈوں والا ایک عام آدمی ہے جو بے بنیاد الزامات لگا کر جھوٹی اور سستی شہرت اختیار کرنا چاہتا ہے* لکھنؤ:04/جولائی 2020 آئی این اے نیوز

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 4 July 2020

مولانا محمد سعد کاندھلوی اور تبلیغی جماعت سے متعلق حسن الہاشمی کا بیان انتہائی شرمناک، عطاء الرحمن ندوی *یہ تعویذ گنڈوں والا ایک عام آدمی ہے جو بے بنیاد الزامات لگا کر جھوٹی اور سستی شہرت اختیار کرنا چاہتا ہے* لکھنؤ:04/جولائی 2020 آئی این اے نیوز

مولانا محمد سعد کاندھلوی اور تبلیغی جماعت سے متعلق حسن الہاشمی کا بیان انتہائی شرمناک،  عطاء الرحمن ندوی

*یہ تعویذ گنڈوں والا ایک عام آدمی ہے جو بے بنیاد الزامات لگا کر جھوٹی اور سستی شہرت اختیار کرنا چاہتا ہے*

لکھنؤ:04/جولائی 2020 آئی این اے نیوز

جماعت علماء دیوبند کہنا جھوٹ ہے،حسن الہاشمی کا دیوبند اور نظام الدین سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا،وہ ایک تعویذ گنڈوں والا عام آدمی ہے انکے ذریعہ تبلیغی مرکز نظام الدین اور اسکے امیر مولانا محمد سعد کاندھلوی کے خلاف بیان جاری کر کے صرف روٹی سیکنے کا کام کر رہے ہیں

مذکورہ خیالات کا اظہار مولانا عطاء الرحمن ندوی بلھروی نے کیا
وہ حسن الہاشمی ایڈیٹر طلمساتی دنیا کے ذریعہ جماعت علماء دیوبند کے لیٹر پیڈ پر جاری تبلیغی جماعت اور اسکے امیر مولانا محمد سعد کاندھلوی کے متعلق دیئے گئے بیان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پرزور الفاظ میں مذمت کر رہے تھے

عطاء الرحمن ندوی نے ایک بڑا سوال قائم کرتے ہوئے کہا کہ جو بات انہوں نے آج کہی وہ انھوں نے پہلے کیوں نہی کہی؟  آج تین مہینے گزرنے کے بعد انہیں  کیوں سمجھ آیا؟ وہ بتائیں کہ پورے ملک میں کہیں بھی نہی ہو رہا ہے تبلیغی پروگرام، اب کیوں پھیل رہی ہے ملک میں تیزی سے وباء ؟

مولانا سید ارشد مدنی، مولانا محمود مدنی، مولانا ابو القاسم نعمانی، مولانا محمد سفیان قاسمی سمیت تمام علماء اور مسلم لیڈر بیان دے رہے تھے اسوقت حسن الہاشمی نے اس تعلق سے کوئی بیان نہی دیا۔ درحقیقت یہ کسی چھپی وجہ سے اب بولے ہیں



مولانا عطاء الرحمن ندوی نے کہا کہ تبلیغی جماعت کو کسی بھی طرح کورونا پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دینا مناسب نہیں اور اس طرح کی حرکتیں کرنے والے دماغی دیوالیہ پن کے شکار ہیں

انھوں نے مرکز نظام الدین کے تعلق سے کہا کہ مرکز اور اسکے  امیر مولانا سعد کاندھلوی کے متعلق جو یہ کہہ رہے ہیں اسکا کوئی ثبوت نہی، امیر جماعت مولانا محمد سعد کو مرکز کے مشورہ اور ڈاکٹروں کی صلاح سے کورنٹائن کیا گیا تھا،مزید اس سلسلے میں کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے


انھوں نے کہا کہ حسن الہاشمی اسطرح کے بے بنیاد الزامات لگا کر جھوٹی اور سستی شہرت اختیار کرنا چاہتا ہے،  مسلمانوں نیز ہر قوم میں ایسے لوگ رہتے ہیں ان میں سے ایک یہ بھی ہے جو اسطرح کی بات کرتا ہے ایسے لوگوں سے ہوشیار رہنا چاہیے