بی جے پی کی موجودہ حکومت اقلیتوں کی آواز دبانا چاہتی ہے: یامین خان
مظلوموں کو انصاف دلانے کیلئے تمام انصاف پسند متحدہ طور پر ظلم کیخلاف آواز اٹھائیں،
لکھنؤ:14/جولائی 2020 آئی این اے نیوز
موجودہ سرکار ہر محاذ پر ناکام ہے، پورے ملک میں غنڈہ راج قائم ہے، اقلیتوں پر ظلم و زیادتی کرکے آواز دبانا چاہتی ہے لیکن حق کی آواز بلند ہوکر رہے گی
مذکورہ خیالات کا اظہار ریاستی سابق وزیر محمد یامین خان نے اپنی رہائش گاہ پر موجودہ حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ اعظم خان، ڈاکٹر کفیل خان، خالد سیفی سمیت دیگر لوگوں پر ناجائز مقدمات دائر کرکے ان مظالم کئے جارہے ہیں، ماب لنچنگ اور این آر سی کے خلاف اقلیتوں کے لیے فاشسٹ طاقتوں سے ٹکرانے والے آج جیل میں ہیں، اُن کے حق میں آواز بلند کریں اُن کی رہائی کے لئے آواز لگائیں،میرا مطالبہ ہے کہ تمام بے قصوروں کو رہا کیا جائے
عطاء الرحمن ندوی نے کہا کہ کچھ طاقتیں ملک کے امن ، انسانیت اور قدیم فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو تباہ کردینا چاہتی ہیں یہ طاقتیں ملک اور اس کی قدیم روایت کو نقصان پہنچار ہی ہیں، وقت کا اہم ترین تقاضا ہے کہ ہم تمام انصاف پسند متحدہ طور پر ظلم کیخلاف آواز اٹھائیں،امن ،بھائی چارہ کو مضبوط کرنے اورمظلوموں کے لیے انصاف دلانے کیلئے ہمیں پوری قوت و طاقت سے کھڑے ہوکر لڑنا ہو گا
سماجوادی اقلیتی سبھا کے ریاستی جنرل سکریٹری محمد منصور خان نے کہا کہ اقلیتوں پر موجودہ بی جے پی حکومت کے ایماء پر مظالم ہو رہے ہیں، فرضی مقدمات میں ملوث کر کے جیل میں ڈالا جا رہا ہے جو انصاف کا خون ہے
مسٹر منصور خان نے کہا کہ ظلم کیخلاف آواز بلند کرتے رہیں گے میرا مطالبہ ہے کہ وکاس ڈوبے کے فرضی انکاؤنٹر کی جانچ کی جائے تمام بے قصوروں کو رہا کیا جائے اور ہر طبقہ کے ساتھ انصاف کیا جائے اسی سے ملک کی ترقی ہوگی
اس موقع پر سپا لیڈر محمد سلمان خان، محمد عباد خان،سعید الرحمن، محمد سفیان، محمد ندیم، محمد ظفر، عامر ملک وغیرہ موجود تھے۔