اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سی بی ایس ای بارہویں جماعت میں ضلع ٹاپر بنے نیو کیمبرج سکول کےطالب علم پرکھر سنگھ اعظم گڑھ میں ہر طرف جشن کا ماحول، مبارک د دینے والوں گھرپر تانتا لگا، بھارت بک سینٹر نے پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن لانے والے طلبا کو ٹرافی اور شال دیکر حوصلہ افزئی کرنے کا کیا اعلان اعظم گڑھ: 15/جولائی 2020 آئی این اے نیوز

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 15 July 2020

سی بی ایس ای بارہویں جماعت میں ضلع ٹاپر بنے نیو کیمبرج سکول کےطالب علم پرکھر سنگھ اعظم گڑھ میں ہر طرف جشن کا ماحول، مبارک د دینے والوں گھرپر تانتا لگا، بھارت بک سینٹر نے پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن لانے والے طلبا کو ٹرافی اور شال دیکر حوصلہ افزئی کرنے کا کیا اعلان اعظم گڑھ: 15/جولائی 2020 آئی این اے نیوز

سی بی ایس ای بارہویں جماعت میں ضلع ٹاپر بنے نیو کیمبرج سکول کےطالب علم پرکھر سنگھ
اعظم گڑھ میں ہر طرف جشن کا ماحول، مبارک د دینے والوں گھرپر تانتا لگا، بھارت بک سینٹر نے پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن لانے والے طلبا کو ٹرافی اور شال دیکر حوصلہ افزئی کرنے کا کیا اعلان

اعظم گڑھ: 15/جولائی 2020 آئی این اے نیوز
پھول پورقصبہ میں واقع نیو کیمبرج سینئر سیکنڈری اسکول میں سی بی ایس ای امتحا نات کی بارہویں جماعت میں 97.20 ستانوے اعشاریہ بیس فیصد نمبر حاصل کر کے پر کھر سنگھ نے ضلع ٹاپر کا درجہ حاصل کیا ہے۔ ساتھ ہی ان کی اس شاندار کارکردگی کی وجہ سے پورے اعظم گڑھ ضلع کا نام روشن ہوا ہے، جس پر ضلع بھر نےخوشی کا اظہار کیا جارہا ہے اور لوگوں نے پرکھر سنگھ کی کامیابی پر اس کی بھرپور ستائش کی ہے ، ساتھ مزید ترقی کرکے اعلیٰ مقام تک پہنچنے اور ضلع کی علمی شناخت کومزید اونچائی تک لے جانے کی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔نتائج سامنے آنے بعد پرکھر سنگھ کے مبارکباد دینے والوں کا تانتا لگاہوا ہے۔بتاتے چلیں کہ پرکھر اس شاندار کامیابی سے اسکول سمیت اس کے اہل خانہ میں ہر کوئی خوشی منارہا ہے ، گویا پورا ماحول جشن میں ڈوبا نظرآرہا ہے۔خاص طور پر بیالوجی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پرکھر کی خواہش ڈاکٹر بن کر عوام کی خدمت کرنے کی ہے۔ پرکھر کے والدسنیل سنگھ ضلع محمد پور بلاک میں دیہی ترقیات کے افسر ہیں۔جب کہ ماں ببیتا سنگھ ایک گھریلوں خاتون۔ پرکھر سنگھ کی اس کامیابی پر ہندو مسلم تمام برادری میں یکساں طور خوش و مسرت دیکھی جارہی ہے اور سبھی انہیں مبارکبا د دے رہیں۔ دریں اثنا اس تاریخی کامیابی پر ’’بھارت بکس سینٹر"کی جانب سے اعظم گڑھ کےاسکولس  ٹاپر اول دوم اور سوم کے طلباء کوٹرافی اور شال دے کر ان کی حوصلہ افزائی  کرنے کا پروگرام بنایا گیا ہے ۔بھارت بکس کےمینیجر نازش احتشام اعظمی اورمبشرجمالی نے ضلع ٹاپر پرکھر سنگھ سمیت اول دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے سبھی طلبا کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کے روشن اور تابناک مستقبل کے لیے دعاؤں سے نوازا ہے۔