ڈاکٹر احسان احمد فاروقی کے انتقال پر دارالعلوم فیض محمدی میں تعزیتی نشست کا اہتمام
ڈاکٹر احسان احمد فاروقی ملی و سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا کرتے تھے: قاری محمد طیب قاسمی
آنند نگر مہراج گنج :16/جولائی 2020 آئی این اے نیوز
(عبید الرحمن الحسینی)
ضلع مہراج گنج کی ملی وسماجی شخصیت وقدآور سپا نیتا ڈاکٹر احسان احمد فاروقی کے انتقال پردارالعلوم فیض محمدی ہتھیا گڈھ مہراج گنج میں سوشل ڈسٹنسنگ کا خیا ل رکھتے ہوئے ایک تعزیتی نشست ادارہ کے سربراہ حضرت مولانا قاری محمد طیب قاسمی کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔ جس میں مرحوم کے لئے آیات کریمہ پڑھ کر ایصال ثواب کیا گیا۔
ادارہ کے سربراہ اعلیٰ مولانا قاری محمد طیب قاسمی نے اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ : ڈاکٹر احسان احمد فاروقی کے انتقال سے مجھے شدید صدمہ ہوا ہے،آپ کو اللہ نے دل درد مند عطا کیا تھا،قوم کے دکھ درد میں شریک رہا کرتے تھے ، ملی وسماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا کرتے تھے، آپ سماجوادی پارٹی کے مضبوط سپاہی اور رہنما تھے، آپ کا شمار سماجوادی پارٹی کے ایسے قدیم ترین اور مخلص رہنماو ¿ں میں ہوتا تھا ، جن کے قول وعمل سے عوام تو خوش رہتی ہی تھی ، پارٹی کے اعلیٰ کمان بالخصوص پارٹی سپریمو ملائم سنگھ اور اکھلیش یادو وغیرہ کو بھی ان پر بڑا اعتماد تھا، اللہ نے آپ کو تحریکی ذہن کا انسان بنایا تھا، اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ ضلع میں پارٹی کو مضبوطی اور مسلمانوں میں اسے مقام ومرتبہ دلانے میں آپ کا زبر دست رول رہا ہے، آپ کی کارکردگی اور پارٹی کے تئیں شبانہ روز محنت کا نتیجہ تھا کہ پارٹی کے اعلیٰ کمان نے آپ کو صوبائی سطح پر اقلیتی سیل کا صدر بناکر ایک باوقار اعزاز بخشا تھا، آپ اس عہدہ پر ایک لمبے عرصے تک فائز رہے۔ آپ نے پوری زندگی پارٹی کے پرچم تلے رہ کر اقلیتوں کی خوب مسیحائی کی اور انکے مسائل کو حل کرانے کے لئے ہر ممکن جدو جہدکرنے میں کوئی کمی نہیں کی۔ عوام کے حوالہ سے بہت سے قابل قدر خدمات ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
دارالعلوم فیض محمدی کے ناظم اعلیٰ مولانا سعد رشید ندوی نے اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر احسان احمد فاروقی کا انتقال اہل مہراج گنج کے لئے ایک عظیم خسارہ ہے، آج یہ ضلع ایک سچے اور مخلص رہنما ءسے محروم ہوگیا، آپ کے اندر ملی وعوامی خدمات کا انداز اور جذبہ اتنا عمدہ تھا کہ سماج کا ہر طبقہ آپ کا گرویدہ تھا، آپ نے ہرموڑ پر آ ہنی دیو ار بن کر قوم وملت کا ساتھ دیا ۔
ادارہ کے مہتمم مولانا محی الدین قاسمی ندوی نے اپنے بیان میں کہا کہ: مرحوم دین دار اور علماءنواز ہونے کے ساتھ ساتھ ،عوامی مسائل کو حل کرانے کے لئے صف اول میں ہوتے تھے، وہ اپنی شرافت ، نیک طبیعت اور حسن اخلا ق کی وجہ سے عوام میں ہمیشہ مقبول ومحبو ب رہے ۔اللہ آپ کے درجات کو بلند فرمائے ، اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے،آمین۔
ا س تعزیتی نشست میں مفتی احسان الحق قاسمی معاون مدیر ماہ نامہ احیاءاسلام ہتھیا گڈھ، ڈاکٹر مولانا محمد اشفاق قاسمی، شیخ الحدیث مولا نا افضال احمد قاسمی ،مولانا محمد صابر نعمانی،مولانا محمد یحی ندوی، مولانا شکراللہ قاسمی، حافظ ذبیح اللہ ، حافظ عبداللہ ، محمد قاسم، ماسٹر فیض احمد، ماسٹر محمد عمر خان، ماسٹر جاوید احمد و ملا محمد مسلم وغیر ہ موجو دتھے ۔