*امتیازاحمد کریمی کو بی پی ایس سی کا ممبر نامزد کئے جانے پر نورالسلام ندوی کی مبارکباد،*
پٹنہ :17/جولائی 2020 آئی این اے نیوز
رپورٹ! عبدالرحیم
امتیاز احمد کریمی کو بی پی ایس سی کا ممبر بنائے جانے پر نور السلام ندوی سکریٹری نور ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی جمالپور دربھنگہ نے ہدیہ تہنیت پیش کی ہے،انہوں نے پریس ریلیز کے ذریعہ کہا کہ امتیاز احمد کریمی محکمہ کابینہ سکریٹریٹ کے جوائنٹ سیکریٹری اور اور راج بھاشا اردو کے ڈاٸرکٹر کے عہدے پر فائز تھے۔انہوں نے اردو کی ترویج واشاعت کے لٸے جتنے کام کٸے ہیں اس سےاردو آبادی پوری طرح واقف ہے، ۔انہوں نے کہا کہ ان کی وجہ سے اردو ڈاٸریکٹوریٹ کو لوگوں نے جانا، انہوں نے اردو ڈائریکٹوریٹ کو ایک شناخت اورپہچان دلوائی اور یہ محسوس کرایا کہ اس طرح بھی کیا جا سکتا ہے،
حکومت کوبی پی ایس سی کےممبر کے لٸے ایک اچھے آفیسر کی ضرورت تھی۔ نظر انتخاب کریمی صاحب پر پڑی اور انہیں VRS لینے کو کہا گیا جو کام تین مہینے میں ہوتا ہے وہ تین دن میں ہوگیا۔گورنر کی منظوری کے بعد نوٹی فیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے،
اب امتیاز احمد کریمی بی پی ایس کے ممبر کے عہدے پر کام کرینگے۔وہ ایک تیز طرار اور سرگرم آفیسر کے طور پر جانے جاتے ہیں،نورالسلام ندوی نے مزید کہا کہ یہ جہاں جس عہدہ پر رہے انہوں نے اپنی چھاپ چھوڑ ی ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ دوسرے شعبہ کی طرح اس ذمہ داری کو بھی یہ بحسن وخوبی انجام دیں گے،اور اپنا نقش قائم کریں گے،انہوں نے جناب کریمی کونیک خواہشات پیش کرتے ہوئے درازی عمر اور صحت و سلامتی کی دعا کی ہے،