ہندوستان سے باہر ستمبر میں شروع ہوگا IPL، نومبر میں کھیلا جائے گا فائنل
کورونا بحران کی وجہ سے غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی آئی پی ایل-2020 کے لیے اب راستہ ہموار ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ میڈیا ذرائع میں آ رہی خبروں کے مطابق اس سال آئی پی ایل ہندوستان سے باہر یو اے ای (متحدہ عرب امارات) میں منعقد کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ ٹورنامنٹ 26 ستمبر کو شروع ہوگا اور فائنل میچ 6 نومبر کو کھیلا جائے گا۔