کورونا بحران: اتراکھنڈ میں بھی ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ
اتر پردیش کی طرح ہی اب اتراکھنڈ میں بھی ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ لے لیا گیا ہے۔ اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ تریویندر سنگھ راوت نے میڈیا کو بتایا کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ریاست میں ہفتہ اور اتوار کو لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس کے لیے جلد ہی گائیڈ لائن جاری کیے جائیں گے۔