کورونا انفیکشن سے ہندوستان میں اب تک تقریباً 25 ہزار اموات، آج پھر ٹوٹا ریکارڈ
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 ہزار سے زیادہ کورونا کے نئے مریض سامنے آئے ہیں جو ایک ریکارڈ ہے۔ ہندوستان میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد اب 968876 ہو گئی ہے۔
نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا انفیکشن کی صورتحال دن بہ دن ابتر ہوتی جارہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اب تک کے سب سے زیادہ 32 ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 9.69 سے تجاوز کرگئی ہے۔ جمعرات کے روز صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 32695 نئے کیس سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 968876 ہوگئی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب ایک دن میں متاثرہ افراد کی تعداد 30 ہزار سے ہوئی ہے۔ اس سے قبل بدھ کے روز 29429 معاملات رپورٹ ہوئے تھے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 606 افراد کی ہلاکت کے ساتھ تعداد اموات 24915
ہوگئی ہے
بشکریہ! قومی آواز