کورونا وائرس سے بچنا سب سے ضروری، بنکروں کی تحریک کا اختتام 7 جولائی کو: حاجی افتخار
ٹانڈه/امبيڈکرنگر:06 /جولائی 2020 آئی این اے نیوز
رپورٹ! معراج احمد انصاری
کورونا وائرس کے بڑھتے اثر سے محفوظ رہنے کے لئے محکمہ صحت کی گائیڈ لائن پرعمل کریں، فیس ماسک پہن کر گھر سے باہر نکلنے اور جسمانی دوری بنائے رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے اترپردیش بنکرسبھا کے صدر حاجی افتخار احمد انصاری نے سبھی بنکروں سے درخواست کی ہے کہ بتاریخ 7 جولائی بروز منگل کو 2 بجے دن کے بعد اپنے اپنے پاورلوم چالو کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں کورونا وباء ملک اور ریاست میں اس کے پھیلاؤ مزید بڑھتے جارہیں ہیں۔ پھر بھی اس سے خوف زدہ یا پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔ بلکہ یہ زیادہ اہم ہے کہ آپ اپنے آپ کو صحت مند رکھیں اور ان حالات میں خود کو باخبر رکھیں۔ کیونکہ آپ کی صحت ہمارے لئے بہت اہم اور قیمتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کے ذریعے پاورلوم پر فلیٹ ریٹ بجلی پاس بک اسکیم کے خاتمے اورمحکمہ بجلی ذریعے بنکروں کو ہراساں کرنے کے خلاف جاری یکم جولائی سے ایک ہفتہ کے لئے پرامن پاورلوم کی ہڑتال کا آج چھٹواں روز ہے۔ جبکہ کل 7 جولائی منگل کے روز اس تحریک کے پہلے مرحلے کا اختتام ہوجائےگا۔ افتخار نے تحریک میں شامل بنکروں اور دیگر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اسی طرح اپنے پشتینی کاروبار کو بچانے کے لئے ہمارے درمیان اتحاد و یک جہتی کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔ بنکروں کی اس تحریک سے حکومت و انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی ہے۔محکمہ ہینڈلوم کے ایڈشنل چیف سکریٹری رامارمن نے ٹیلیفون سے باتیں کرتے ہوئے کہاکہ کورونا وائرس کے پیشِ نظر حکومت کی مزید مصروفیت بڑھ گئی ہے۔ ان مصروفیات کے درمیان ہی پاورلوم بنکروں کے اس معاملے کا حل ایک ہفتہ میں ہوجانے کا یقین دہانی کرائی ہے۔