اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: صبح کی بات بقلم فہیم اختر ندوی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 1 July 2020

صبح کی بات بقلم فہیم اختر ندوی

صبح کی بات

بقلم فہیم اختر ندوی

تعمیر مشکل ہوتی ہے اور تخریب آسان۔۔۔ یعنی بنانا آسان نہیں ہوتا اور بگاڑنا بہت آسان۔۔۔ مکان بنتے بنتے بنتا ہے۔۔ بستی بستے بستے بستی ہے۔۔ کھانا بھی بننے میں وقت لگتا ہے۔۔۔۔ اور ذہن بننے اور بنانے میں تو بہت محنت لگتی ہے۔ بہت وقت لگتا ہے۔۔ سوچ بھی دیر سے بنتی ہے۔۔۔ جی ہاں ۔۔ خوش گمانی دیر سے آتی ہے۔ لیکن بدگمانی جلد راہ پالیتی ہے۔۔۔۔

تعلیم اور تربیت کے لمبے لمبے کام اسی لئے ہوتے ہیں کہ۔۔۔ ذہن سوچ اور فکر بن جائے ۔۔ سماج کی اصلاح کےلئے بھی مسلسل کام کرنے ہوتے ہیں۔۔۔ تو ذہن اور انسان سازی میں وقت بھی چاہئے اور احتیاط بھی۔۔۔

اور یہ بنا ہوا ذہن وہ سماج ہوتا ہے۔۔ جس کے رنگ میں نئی نسل ڈھل جاتی ہے۔۔ پھر بہت سے اچھے کام اس کے طور طریقے بن جاتے ہیں۔۔۔۔۔ لیکن اگر گھر یا سماج میں کچھ غلط چل پڑا ہو۔۔اور وہ چلتا رہ جائے۔۔۔ تو صحیح بات ذہنوں میں بٹھانا آسان نہیں ہوتا۔۔۔۔ پھر وہی ذہن بناتے بناتے بنتا ہے۔۔۔یعنی بگاڑ آسان ہے اور بناؤ مشکل۔۔۔

  غلط ذہن وفکر اپنوں میں بھی در آتی ہے۔۔۔ اور غیروں میں بھی پھیلا دی جاتی ہے۔۔۔۔۔ ہم وطنوں کی غلط فہمی تو اب جگ ظاہر اور اندر سے زیادہ باہر ہے۔۔۔۔۔ اپنوں کی غلط ذہنی زیادہ خطرناک اور دین کےلئے درد ناک ہے۔۔۔ کہ پھر نئی نسل کو وہی روایات ملتی ہیں اور وہ اسی میں ڈھل جاتی ہے۔۔ بہت ساری بدعات اور خرافات ایسے ہی تو رواج پالیتی ہیں۔۔۔

میں سوچتا ہوں کہ لاک ڈاؤن کے چند ہفتوں میں جمعہ کی جگہ ظہر کی نماز رائج ہوگئی ہے۔۔۔ کہیں جمعہ کی حس تو سماج سے نہیں اٹھ جارہی ہے؟۔۔۔ پھر یہ دین کا بڑا خسارہ ہوگا۔۔۔ مجھے تو اس کی کئی مثالیں نظر آگئی ہیں۔۔۔ ایک محلہ کی دسیوں مسجدوں میں جمعہ ہوتی تھی۔۔۔ تو اب بھی چند افراد مل کر جمعہ تو پڑھ سکتے تھے نا۔۔ کہیں پر بھی تو پڑھ سکتے تھے؟؟ ۔۔۔۔۔

 اور ۔۔۔ نماز کی صف میں فرد کی دوری بھی کہیں وہی روایت تو نہیں بن رہی ہے۔۔ جس میں نئی نسل ڈھل جاتی ہے؟ ۔۔۔۔ مجبوری اور معذوری کو اسلام نے تسلیم کیا ہے۔۔ روایت اور رواج کو نہیں ۔۔۔۔ آپ بھی اپنے گردوپیش دیکھئے۔۔ اور بھی مثالیں ملیں گی۔۔۔۔

 تو حذر الحذر کہ یہ مجبوری روایت نہ بن جائے۔۔۔ نئی نسل پر نظر رکھیں۔۔ دین کی بات سے انھیں آگاہ کریں۔۔۔۔۔ پھر سے یاد کرلیں کہ۔۔ تعمیر مشکل ہوتی ہے تخریب آسان۔۔۔ بگاڑ آجائے تو بنانے میں بہت دیر لگتی ہے۔۔۔۔ بدعات کو ختم کرنا کتنا مشکل ہوتا ہے۔۔۔

اللہ ہم آپ کو توفیق خیر دے۔

خدا حافظ