اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بہار: ستر دن بھی نہیں چلا ستر گھاٹ کا پُل! وزیر اعلیٰ نتیش نے کیا تھا افتتاح پُل کی رابطہ سڑک بدھ کے روز پانی کے دباؤ کے سبب ٹوٹ گئی۔ پُل ٹوٹنے کی وجہ سے چمپارن ترہُت اور سارن کے کئی اضلاع کا رابطہ منقطع ہو گیا

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 16 July 2020

بہار: ستر دن بھی نہیں چلا ستر گھاٹ کا پُل! وزیر اعلیٰ نتیش نے کیا تھا افتتاح پُل کی رابطہ سڑک بدھ کے روز پانی کے دباؤ کے سبب ٹوٹ گئی۔ پُل ٹوٹنے کی وجہ سے چمپارن ترہُت اور سارن کے کئی اضلاع کا رابطہ منقطع ہو گیا

بہار: ستر دن بھی نہیں چلا ستر گھاٹ کا پُل! وزیر اعلیٰ نتیش نے کیا تھا افتتاح
پُل کی رابطہ سڑک بدھ کے روز پانی کے دباؤ کے سبب ٹوٹ گئی۔ پُل ٹوٹنے کی وجہ سے چمپارن ترہُت اور سارن کے کئی اضلاع کا رابطہ منقطع ہو گیا
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے جس پُل کا افتتاح جون میں کیا تھا، وہ پل ایک مہینے بھی نہیں ٹھہر پایا۔ بہار کے گوپال گنج میں 264 کروڑ کی لاگت سے بنے اس پُل کو ستر گھاٹ پُل کے نام سے جانا جاتا ہے۔ پُل کی رابطہ سڑک بدھ کے روز پانی کے دباؤ کے سبب ٹوٹ گئی۔ پُل ٹوٹنے کی وجہ سے چمپارن ترہوت اور سارن کے کئی اضلاع کا رابطہ منقطع ہو گیا۔ پُل پر نقل و حمل پوری طرح متاثر ہو کر رہ گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 16 جون کو وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے پٹنہ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس پل کا افتتاح کیا تھا۔ گوپال گنج کو چمپارن، سارن اور تروہت جیسے کئی اضلاع سے جوڑنے کے لحاظ سے یہ پُل کافی اہمیت کا حامل ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اس پُل کی تعمیر کے لئے سنگ بنیاد 2012 میں رکھا تھا اور اس کی تعمیر کے لئے 3 سالوں کا وقت مقرر کیا گیا تھا۔
گوپال گنج میں جمعرات کے روز تین لاکھ کیوسیک سے زیادہ پانی کا بہاؤ تھا، گنڈک کی اتنی بڑی آبی سطح کے دباؤ میں پُل کی رابطہ سڑک منقطع ہو گئی۔ بیکنٹھ پور کے فیض اللہ پور میں یہ سڑک ٹوٹی ہے جہاں اسے دیکھنے والوں کا تانتہ لگا ہوا ہے۔
بی جے پی کے رکن اسمبلی متھلیش تیواری نے اس معاملہ کی اطلاع بہار کے سڑک تعمیر کے وزیر نند کشور یادو کو دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ کی جانچ کرنے کے لئے وہ آئندہ چار اگست کو شروع ہونے جا رہے اسمبلی کے اجلاس میں آواز اٹھائیں گے۔