مولانا متین الحق اُسامہ قاسمی رحمۃ اللہ علیہ کا انتقال پوری
ملت اسلامیہ کے لیے عظیم خسارہ !
سید عباد ندوی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہندوستان کے مشہور و معروف عالمِ دین عظیم مذہبی رہنما ،ولی کامل،خدا رسیدہ،عارف باللہ،ملی قاید،بے مثال ترجمان اسلام،عزم و عمل کے کوہ گراں،جرات و عزیمت کے پہاڑ،امن و آشتی کے پیامبر،تعلیم و تربیت کے داعی، غریبوں کے مسیحا ' نو جوانوں کے دل کی دھڑکن ' علمائے دین کی آنکھوں کا نور ' اخلاص کا پیکر 'ختم نبوت کے سپاہی' حق کے سودائی' مصلح سماج،اکابرین کی شان ،جمعیت کے پاسبان، ہندو مسلم اتحاد کا چراغ
جلسوں اور کانفرنسوں کی زینت،اسٹیج سے گرجنے،للکارنے اور جھنجھوڑنے والے ساحر اللسان خطیب، غریب' مزدور' بیوا 'یتیم ' پریشان حال ہر ایک کے خیر خواہ
مکتب اور مدرسہ کے پاسباں ،صبر و تحمل کے نمونہ،سادگی و متانت کے عکس جمیل،شفقت و محبت کی تصویر،مسلسل کام کرنے اور تھک تھک کر کرتے رہنے اور اپنی
زندگی کے آخری لمحوں میں بھی ملت کے لیے تڑپ اور درد لیکر بیماری کی حالت میں آج شب حضرت مولانا متین الحق اسامہ قاسمی صاحب اپنے ربِّ حقیقی سے جا ملے_
ایسے وقت میں جب ملک کے مسلمان نازک موڑ سے گزر رہے ہیں ملک و ملت کے خیر خواہ انسانیت کے پیکر اخلاص کا چراغ علم کا دریا حضرت مولانا اسامہ قاسمی رحمۃ اللّٰہ کا اس فانی دنیا سے گزر جانا صرف انکے اہل و عیال ہی نہیں بلکہ پوری ملت کے لیے ایک عظیم خسارہ ہے مولانا اسامہ قاسمی رحمۃ اللّٰہ علیہ کا یوں اچانک پوری ملت کو الوداع کہہ دینا آنکھوں کو نم اور دل کو غمگین اور کانوں کو یقین نہ آنے والی خبر ہے لیکِن اس دنیا کا اصول جائیں دنیا کی ہر ایک شی کو رب العالمین کی طرف ہی لوٹ کر جانا ہے - بس ہم مولانا کے لیے ایصال الثواب کر سکتے ہیں
ہماری دعا ہے ربِ کائنات مولانا کی قبر کو نور سے منور فرما دے انکی روح کو اپنے الطاف اور انعام میں ڈھانپ لے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اللہ جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔ انکے مشن کو پورا فرمائے !!