*داعی، مفکر اور منفرد اسلامی اہل قلم حضرت مولانا محمد منظو ر نعمانی ؒ کے سوانحی نقوش اور خدمات*
✍🏻ازقلم: عبدالرحمن چمپارنی
*شخصیات نمبر کی پانچویں/5قسط*
آپ ؒ کا نام : محمد منظور تھا۔
آپ ؒ کی ولادت : آپ ؒ ۱۸؍ شوال المکرم ۱۳۲۳ ھ مطابق : ۱۸ ؍ نومبر ۱۹۰۵ ء میں سنبھل ضلع مرآدباد میں پید ا ہوئے ،
آپ ؒ کی تعلیم وتربیت : آپ ؒ نے ابتد ائی تعلیم سنبھل میں اور مدرسہ عبد الرب دہلی میں کی اور متوسطات کی تعلیم دار العلوم مئوناتھ بھنجن یوپی میں کی ، اور اعلی تعلیم دارلعلوم دیوبند سے کی چناچہ آپ ؒ یہاں ۱۳۴۳ ھ میں داخل ہوئے اور دوسال تعلیم حاصل کی ۱۳۴۵ ھ میں فارغ ہوئے ، دورہ حدیث شریف میں سارے طلبہ میں اول پوزیشن حاصل کی
آپ ؒ کی خدمات
آپ ؒ فراغت کے بعد امت مسلمہ کی ہر طرح ممکنہ طریقوں سے خدمات انجام دی ، چناچہ درسی وتدریسی ، تصنفی و تالیفی ، رفاہی اور سماجی سب میدانوں میں آپ ؒ کی خدمات جلیلہ نمایاں رہیں
تدریسی خدمات :
دارالعلوم دیوبند سے فراغت کے بعد ۳؍ فسال امروہہ ضلع مرآدباد حال ضلع جپی نگر ، یوپی کے مدرسہ چلہ میں تدریسی خدمات انجام دیں ، اس بعد دارلعلوم ندوہ العلما ء لکھنؤ میں چار سال تک شیخ الحدیث رہے ،
الفرقان کا اجراء : ۱۳۵۳ ؍ ھ ۱۹۳۴ میں بریلی سے الفرقان رسالہ ماہ واری جاری کیا ، شروع شروع میں رسالے کا رنگ مناظراتی تھا ، ۱۳۶۱ ؍ایک علمی اور دینی و دعوتی رسالے میں تبدیل ہوگیا ،
آپ ؒ کی تصنیفی خدمات
آپ ؒ نے میدان تصنیف و تالیف میں بھی نمایاں خدمات انجام دیا ، چنا چہ کئی ایک کتاب علمی ، فکری ، دعوتی وتبلیغی کتابوں منصہ ٔ شہود پر آئی ،وہ کتابیں یہ ہیں :
۱ ۔ اسلام کیا ہے ؟ ۲۔ دین وشریعت ۳۔ قرآن آپ سے کیا کہتا ہے ؟ ۴۔ معارف الحدیث ۵۔ الفیۃ الحدیث ۶۔ نماز کی حقیقت ۷۔ ایرانی انقلاب ، امام خمینی اور شیعت ۸۔ کلمہ ٔ طیبہ کی حقیقت ۹۔ برکات رمضان ۱۰۔ حج کیسے کریں ؟ ۱۱۔ تذکرہ ٔ مجدد الف ثانی ؒ ۱۲۔ حضرت شاہ اسماعیل شہید اور معاندیں اہل بدعت کے الزامات ۱۳۔ ملفوظات حضرت مولانا محمد الیا س کاندھلوی ؒ ۱۴۔ بوارق العیب علی من ید عی لغیر اللہ علم الغیب : مسئلہ غیب کا قرآنی فیصلہ ۱۷۔ دیوبند وبریلی کے اختلاف و نزاع پر فیصلہ کن مناظرہ ۱۸۔ سیف ایمانی بر رضاخانی ۱۹۔ نزول مسیح کے سلسلے میں قول صحیح ۲۰ تحریک خاکسار ، کتاب وسنت کی روشنی میں ، ۲۱۔ تصوف کیا ہے ،؟ مولانا مودودی ؒ کے ساتھ میری رفاقت کی سر گزشت اور اب میر اموقف ۲۳۔ شیخ محمد بن عبد الوہاب کے خلاف پر پیگنڈہ اور ہندوستان کے علمائے حق پر ا س کے اثرات ۲۴۔ دینی مدارس کے طلبہ سے : آپ کون ہیں کیا ہیں اور اور آپ کی منزل کیا ہے ؟ ۲۵۔ کفر و اسلام کے حدود اور قادینیت ۲۶۔ مسئلہ حیات النبی کی حقیقت ۲۷ ۔ تبلیغی جماعت ، جماعت اسلامی اور بریلوی حضرات ۲۸۔ عقیدہ ٔ علم غیب ، ۲۹ ۔ نماز اور خطبہ کی زبان ۔ ۳۰ ۔ انسانیت زندہ ہے ، ۳۱۔ میری طالب علمی ۳۲ ۔ قرب الہی کے دوراستے ، ۳۴۔ تحدیث : کتاب زندگی کے کچھ صفحات
عہدے اور مناصب
۱۔ ۱۳۶۲ ؍ ھ میں دالعلوم دیوبند کی شوری رکن منتخب ہوئے اور تا حیات رہے ۔
۲۔ اسی طرح آپ ؒ دارلعلوم ندوہ العلماء لکھنؤ کے مجلس شوری بھی رکن تھے ۔
افسو س! علم وعمل کا یہ پیکر یک شنبہ و دوشنبہ ۲۶۔۲۷ ذی الحجہ ۱۴۱۷ ھ مطابق ۴۔۵ مئی ۱۹۹۷ ء کی درمیانی شب میں تقریباً ۳۰: ۸ بجے لکھنؤ میں جان جا ں آفریں کے سپرد کردیا
دیکھے : مرجع سابق ص ؍ ۴۶۲۔۴۶۴