*مولانا محمد سلمان مظاہریؒ حضرت شیخ الحدیثؒ کے منظورِ نظر خاص توجہات کے مرکز اور ان کی علمی و روحانی روایات کے حامل تھے*
*مہتمم دارالعلوم دیوبند مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی کا تعزیتی پیغام*
بنارس :21؍ جولائی 2020 آئی این اے نیوز
جامعہ مظاہر علوم سہارنپور کے ناظم اعلیٰ حضرت مولانا محمد سلمان مظاہریؒ کی رحلت پر دارالعلوم دیوبند کے مہتمم حضرت مولانا مفتی ابو القاسم صاحب نعمانی بنارسی دامت برکاتہم نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اور اب حضرت مولانا محمد سلمان صاحب مظاہری ناظم مدرسہ مظاہر علوم سہارنپور بھی داغِ مفارقت دے گئے ۔ انا للہ وانا الیہ راجعون
الله تعالی حضرت مولانا محمد سلمان صاحب رحمۃ الله علیہ کی مغفرت فرمائے ، ان کے درجات بلند فرمائے ، ان کے حسنات کو قبول فرمائے ، ان کی خدمات کا بھرپور صلہ عطا فرمائے ، ان کے تمام اعزہ و اقرباء اولاد و احفاد تلامذہ و متوسلین اور جملہ پسماندگان و متأثرین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے ۔
یہ وقت امت مسلمہ اور بالخصوص بر صغیر کے مسلمانوں کے لیے مسلسل صدمات ابتلاءات اور مصائب و آلام کا وقت ہے ایک ایک کرکے صفِ اول کے علماء مشائخ اکابر اور مصلحین رخصت ہورہے ہیں ۔
حضرت مولانا محمد سلمان صاحب اپنی اعلیٰ نسبتوں اور ذاتی خصوصیات کی بناء پر صفِ اول کے ممتاز علماء و اکابر میں شمار کیے جاتے تھے ، شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا صاحب نور الله مرقدہ کے منظورِ نظر ، خاص توجہات کے مرکز اور ان کی علمی و روحانی روایات کے حامل تھے ۔ مدرسہ مظاہر علوم سہارنپور جیسے عظیم علمی مرکز کے منتظمِ اعلی ہونے کے ساتھ اصلاح و تربیت ، احسان و سلوک اور وعظ و تبلیغ کے میدان میں اہم حیثیت کے حامل تھے ۔ ان کے تلامذہ اور منتسبین اور محبین و مخلصین کا دائرہ بہت وسیع تھا ۔ مختلف عوارض کے باوجود ادارہ کی سربراہی اور اصلاح و تربیت کی ذمہ داری سنبھال رکھی تھی ، ان کی وفات ملت کے لیے عظیم سانحہ ہے ۔
الله تعالیٰ ان کے ساتھ خاص رحمت و مغفرت کا معاملہ فرمائے اور جملہ متأثرین و پسماندگان کو صبر کی توفیق عطا فرمائے ۔
والسلام
ابوالقاسم نعمانی
مہتمم دارالعلوم دیوبند
واردِ حال شہر بنارس