آسماں تیری لحد پہ شبنم افشانی کرے:
(احمدحسین قاسمی بردی پوری معاون ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ)
جمال اطہر ابن ممتاز اطہر (رومی بابو) بردی پور دربھنگہ اب اس دارفانی میں نہیں رہےاورہمیشہ کےلئے20/جولائی 2020ء کی شب اپنے مالک حقیقی سےجاملے آپ ایک شریف النسب گھرانے کےآفتاب وماہتاب اور روشن چراغ تھے آپ کی شش جہت شخصیت اور پہلوداروتابناک ذات نہ صرف اپنےخانوادےاوربستی بلکہ پورےضلع دربھنگہ کےلئے ایک بڑی نعمت تھی خوشی وغم کے تمام موقع پراور مشکل ترین تمام حالات میں لوگوں کےکام آنے والے ہردل عزیز ایک باکمال قائداورصاحب بصیرت سیاسی وسماجی لیڈرکی حیثیت سےہمیشہ پیش پیش رہے یہی وجہ ہی کہ عوام نے مسلسل آپ کو تیسری مرتبہ ضلع پارشد منتخب کیا جس ذمہ داری کو آپنے دم آخر تک نبھانے کی کامیاب کوشش کی یہ آپ کی مقبولیت ومحبوبیت کی روشن علامت ہے آپ کی رحلت سے ضلع اورمقامی سطح پر ایک بڑا خلا پیدا ہوگیاہے جس کی بھرپائی اب مشکل نظر آرہی ہے آپ کےعزم وارادے حوصلوں حکمت عملی دوربینی حقیقت شناسی معاملہ فہمی وقتی تقاضوں سیاسی نزاکتوں اعلی اخلاق بلند کردار بےنفسی وبےلوثی انسانی ہمدردی تواضع وانکساری اور عوام میں بڑھتی مقبولیت کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہاتھا کہ پھرہمارےدیارسےافق سیاست پر آنے والے دنوں میں کوئی روشن سورج جلوہ افروز اور نمودار ہونےوالا ہے مگر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آہ
اللہ مرحوم رومی بابو کی مغفرت فرمائے اور ان کےجملہ خطاؤں کو اپنے فضل وکرم سےمعاف فرمائے أمین