اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس جلد، تبادلہ خیال جاری ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران مانسون سیشن اور پارلیمانی کمیٹیوں کی میٹنگ بلانے کے لئے ان کے اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے درمیان تبادلہ خیال کئی مرتبہ ہوچکا ہے۔

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 20 July 2020

پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس جلد، تبادلہ خیال جاری ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران مانسون سیشن اور پارلیمانی کمیٹیوں کی میٹنگ بلانے کے لئے ان کے اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے درمیان تبادلہ خیال کئی مرتبہ ہوچکا ہے۔

پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس جلد، تبادلہ خیال جاری
ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران مانسون سیشن اور پارلیمانی کمیٹیوں کی میٹنگ بلانے کے لئے ان کے اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے درمیان تبادلہ خیال کئی مرتبہ ہوچکا ہے۔
نئی دہلی: حکومت پارلیمنٹ کا مانسون سیشن جلد شروع کرنے کے لئے دونوں ایوانوں لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے اسپیکر اور چیئرمین افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیرمین ایم وینکیا نائیڈو نے اتوار کو سوشل نٹ ورکنگ ویب سائٹ پر تحریر ایک مضمون "میڈیا: آور پارٹنر ان کورونا ٹائمز" میں یہ اشارہ دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے حال ہی میں مانسون سیشن بلانے کے لئے دونوں ایوانوں کے چیرمین اور اسپیکر نے افسران سے رابطہ کیا ہے۔
ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ بجٹ سیشن 23 مارچ کو ختم ہوا تھا۔ کورونا وبا کے بحران پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے پارلیمنٹ کا سیشن بلانا ضروری ہے۔ بجٹ سیشن کے آخری دن تک پارلیمنٹ اس بحران پر تبادلہ خیال کرنا چاہتے تھے۔ اس کے علاوہ چھ مہینے کے اندر پارلیمنٹ کی میٹنگ ضرور ہونا آئینی التزام ہے۔
ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران مانسون سیشن اور پارلیمانی کمیٹیوں کی میٹنگ بلانے کے لئے ان کے اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے درمیان تبادلہ خیال کئی مرتبہ ہوچکا ہے۔ دونوں ایوانوں کے افسران نے باہمی محفوظ دوری کے معیاروں کی پیروی کرنے، اراکین پارلیمنٹ کے بیٹھنے کا نظم اور تبادلہ خیال کے طور وطریقوں پر بات چیت کی۔
انہوں نے بتایا کہ جزوی طور سے گھریلو جہازخدمات اور ریل خدمات شروع ہونے کے بعد وزارتوں سے متعلق پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی میٹنگ شروع کی گئی ہے۔ وزارت داخلہ سے متعلق اسٹیڈنگ کمیٹی نے کورونا وبا اور اس کے اثرات پر تفصیلی بات چیت کی۔ گزشتہ ہفتہ سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق اسٹینڈنگ کمیٹی کی بھی میٹنگ ہوئی اور وبا سے لڑنے کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں کمیٹیوں کی میٹنگ ساڑھے تین گھنٹے سے زیادہ چلی۔