اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ممبر پارلیمنٹ شفیق الرحمان برق کا اجتماعی نماز کی اجازت کا مطالبہ

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 20 July 2020

ممبر پارلیمنٹ شفیق الرحمان برق کا اجتماعی نماز کی اجازت کا مطالبہ

ممبر پارلیمنٹ شفیق الرحمان برق کا اجتماعی نماز کی اجازت کا مطالبہ

سنبھل: اترپردیش کے ضلع سنبھل سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان شفیق الرحمان برق نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے مساجد میں اجتماعی نماز کی ادائیگی پر عائد پابندی کو ختم کر کے مساجد کو عام نمازیوں کے لئے کھولا جائے۔ رکن پارلیمان نے کہا کہ مساجد میں اجتماعی نماز کی ادائیگی و نمازیوں کے ذکر و اذکار سے کورونا ختم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتوں کو مسلمانوں کو مساجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت دینی چاہیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عید الاضحی کے موقع پر مسلمانوں کو عیدگاہ میں نماز کی اجازت و دیگر اراکین کی ادائیگی کی بھی اجازت دینی چاہیے۔