جمیعةعلمإ باغپت کی جانب علماء کرام کی رحلت پر منعقد تعزیتی پروگرام
حضرت مولانا متین الحق اسامہ قاسمی سمیت دیگر علماء کرام کو پیش کیا گیا خراج عقیدت
رپورٹ:- محمد دلشاد قاسمی
نواڑہ/باغپت(٢٠/جولائی ٢٠٢٠ اٰئی این اے نیوز)
آج جمعیة علماء ضلع باغپت کی جانب سے حاجی نجات علی صاحب کے فارم ہاوس گوری پور نواڑہ میں اکابرین علماء کرام کے رحلت فرمانے پر تعزیتی پروگرام منعقد کیا گیا ،جس کی صدارت جمعیة علماء ضلع باغپت کے صدر حضرت مولانا مفتی محمد عباس صاحب نے فرمائی، جب کہ نظامت کے فرائض قاری عبد الواجد مہتمم مدرسہ دارالقراٰن فریدیہ بڑوت نے انجام دیئے،
پروگرام کا اٰغاز قاری محمد ساجد حقی کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا،جب کہ ہدیہ نعت مولانا شوکت صاحب نے پیش کیا ،
پورے ضلع سے تشریف لائے علماء کرام نے تعزیتی کلمات پیش کیے، حضرت مولانا خوش محمد صاحب امام و خطیب جامع مسجد نواڑہ نے کہا کہ حضرت مولانا متین الحق اسامہ قاسمی صاحب ایک بیباک دینی ملی رہنما تھے،ان کے انتقال سے ملت ایک عظیم سرمایہ ایک عظیم مرد مجاھد اور حکومت کی اٰنکھوں میں اٰنکھیں ڈال کر ملی مسائل کے حل کے لیے کوشش کرنے والی عظیم شخصیت سے محروم ہوگئی ہے، مولانا داود صاحب نائب صدر جمعیة علماء ضلع باغپت نے کہا کہ مولانا متین الحق اسامہ قاسمی صاحب ملی مسائل کے معاملہ میں وہ کسی سے سمجھوتہ نہیں کرتے تھے،وہ ملت کے دوست قوم کے قائد و فعال رہنما تھے، اللہ انکی دین حق، ملت کے لیے کی گئیں جملہ خدمات کو قبول فرمائیں، حضرت مولانا یامین صاحب نائب صدر جمعیة علماء ضلع باغپت،و مہتمم مدرسہ اسلامیہ ٹانڈہ نے کہا کہ اکابرین کا یوں اتنی جلدی جلدی رحلت فرما جانا امت مسلہ کے لیے بہت بڑی خسارے کی بات ہے،مسلک دیوبندیت کے حقیقی ترجمان محدث کبیر حضرت مولانا مفتی سعید احمد صاحب پالنپوری کا ایک لمبی بیماری کے بعد رحلت فرمانا،اسی طرح حال ہی میں جمعیة علماء صوبہ اترپردیش کے صدر محترم حضرت مولانا متین الحق اسامہ قاسمی صاحب ،اور ضلع نظام اٰباد کے صدر حضرت مولانا ولی اللہ قاسمی صاحب اچانک رحلت فرمانا ہم سب کے لیے بڑے دکھ کی بات ہے،جہاں ان کے گھریلوں افراد میں اور خلا پیدا ہوئی،اسی کے ساتھ ساتھ جمعیة علماء ہند نے بھی دو عظیم ہستیوں کو کھودیا، حضرت مولانا خالد سیف اللہ قاسمی صاحب کنوینر جمعیة یوتھ کلب ضلع باغپت نے کہا مولانا متین الحق اسامہ قاسمی صاحب کا انتقال ایک بڑا سانحہ ہے، اٰپ کی رحلت سے امت مسلمہ ایک بیباک خادم اور مضبوط اٰواز سے محروم ہوگئی، اٰپ نے جمعیة کے پلیٹ فارم سے ملک بھر میں امن و محبت و اٰشتی کا جو پیغام دیا ہے ،اور حکومت سے جرات مندانہ گفتگو کی ہے وہ اپنے اٰپ میں ایک مثال ہے، حضرت حافظ الحاج محمد قاسم صدیقی صاحب جنرل سکریٹری جمعیة علماء ضلع باغپت نے کہا کہ اس لاک ڈاون میں ہم نے کئی سارے اکابرین کو کھودیا،عظیم مبلغ حضرت مولانا ابوالکلام صاحب مبلغ دارالعلوم وقف دیوبند، محدث کبیر حضرت مولانا مفتی سعید احمد صاحب پالنپوری شیخ الحدیث دارالعلوم دیوبند،اسی طرح ضلع باغپت کی عظیم ہستی حضرت مولانا مہدی حسن صاحب اشرف اٰباد تھل، اور جمعیة علماء ہند کے دو عظیم سپوت حضرت مولانا متین الحق اسامہ قاسمی صاحب صدر جمعیة علماء صوبہ اترپردیش، اور ضلع نظام اٰباد کے صدر حضرت مولانا ولی اللہ قاسمی صاحب نے بھی ہم سب کو داغ مفارقت دیدیا، بارگاہ رب العزت میں دعا گو ہوں کہ خدا تعالیٰ ان کا نعم البدل امت مسلمہ کو جلد از جلد عطاء فرمائیں،اور پسماندگان و متعلقین کو صبر جمیل عطاء فرمائیں، حضرت مولانا مفتی محمد عباس صاحب نے کہا کہ ہمارے اکابرین جتنی تیزی کے ساتھ کوچ فرما رہے ہیں، یہ قیامت کی نشانی بھی معلوم ہوتی ہے، اور ہم سب کے لیے امتحان کی گھڑی بھی ہے، ہم ان کے لیے خصوصی دعاوں کا اہتمام کریں،اور ان کے اخلاق و کردار کو کو اپنے لیے مشعل راہ بھی بنائیں، اسی طرح قاری محمد صابر صاحب صدر جمعیة علماء تحصیل بڑوت، قاری امید صاحب اوسیکہ، مولانا محمد ناظم باغپت ،مفتی عارف صاحب ،مولانا اسرارالحق قاسمی نے بھی اپنے اہنے تعزیتی کلمات پیش کیے،اس موقع پر اٰس پاس کے علماء اور جمعیة علماء کے اراکین اور سماجی کارکن حاجی محمد شکیل شاہ صاحب ،حاجی نجات علی صاحب وغیرہ وغیر موجود رہے