*دربھنگہ صدربلاک کے عدلپور میں عارفہ ہیلپ سنٹر کا ہوا افتتاح*
مدھوبنی:10/اگست 2020 آئی این اے نیوز
رپورٹ! محمد سالم آزاد
دربھنگہ ضلع کے صدربلاک کے عدلپور گاؤں میں انجمن باشندگانِ بہار(ممبئی)کے ذمہ دار زاہدحسین کی رہائش گاہ پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تعلیم اور صحت پر باتیں کی گئیں۔ اس موقع پر بطور مہمان خصوصی آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کے صدرنظرعالم نے شرکت کی۔تقریب کی صدارت ماسٹرنثاراحمد اور نظامت انجمن گاشندگانِ بہار(ممبئی) کے لیگل سیل چیئرمین زاہدحسین نے کی۔موقع پر ڈاکٹر عابدحسین، بدرعالم، محمدفرقان شیخ(نائب صدر، انجمن باشندگانِ بہار)، محمدعمران شیخ، قاری شاہد، اجتبیٰ حسین، امان اللہ، راشد ولی، محمدعامر، عبدالرازق، محمداسجد، شکیل احمد، مطیع الرحمن، ہیرا نظامی وغیرہ بڑی تعداد میں علاقے کے نوجوان اور بزرگ موجود رہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نظرعالم نے کہا کہ ملک کے حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں۔ طرح طرح سے مسلمانوں کو گھیرنے اور کمزور کرنے کیلئے حکومت سازش رچ رہی ہے۔ ہم سبھی اللہ کے حوالے ہیں۔ ہمارا کوئی رہنمانہیں ہے۔ اب تک جنہیں بھی ہم نے اپنا رہنما بنایا وہ صرف اپنا اور اپنے اہل خانہ کی مضبوطی کے علاوہ سماج کے لئے کچھ بھی نہیں کیا۔ نہ تو ہمارے نوجوانوں کے پاس تعلیم ہے اور نہ ہی روزگار۔ ہمارے نوجوان بے راہ روی کے شکار ہوچکے ہیں۔ اس لئے سب سے زیادہ ضروری ہے کہ ہم اپنی نئی نسل بالخصوص نوجوانوں کے بہترمستقبل کے لئے بہتر تعلیمی نظام بنائیں اور اُس سے نوجوانوں کو جوڑیں۔ بغیر تعلیم کے نہ تو ہمارے نوجوانوں کا مستقبل تابناک ہوسکتا ہے اور نہ ہی ہمارا سماج آگے بڑھ پائے گا۔ اس لئے ہم تمام لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ سب سے پہلے اپنے اور سماج کے بچوں کو دینی تعلیم سے جوڑیں اور ساتھ ہی دنیاوی تعلیم میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے لئے ٹھوس اقدام اٹھائیں۔ وہیں مسٹرعالم نے بہار کے محکمہ صحت پر بھی جم کر بھراس نکالا اور کہا کہ موجودہ ریاستی حکومت میں محکمہ صحت پوری طرح سے بیمار ہے مرچکا ہے۔ سرکاری ڈاکٹروں سے لیکر پرائیویٹ ہاسپیٹل کے ڈاکٹروں کی منمانی اور غنڈہ گردی سے عام عوام کافی پریشان ہیں۔ بغیر علاج کے ہی لوگوں کو مار دیا جارہا ہے جس کی مثال تین بار سے لگاتار ضلع پریشد رہے سنگھواڑہ بلاک کے جمال اطہر رومی ہیں جن کو بغیر آکسیجن کے ہی ڈی ایم سی ایچ میں ماردیا گیا بلکہ صرف مارا ہی نہیں گیا اُن کی لاش کے ساتھ بدسلوکی کیا گیا اور جبراً دربھنگہ پولیس نے جے سی بی سے 10 فٹ گڈھا کھود کر گاڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج اگر ہمارے نوجوان تعلیم حاصل کرنے لگیں اور ہرجگہوں پر ہمارے نو جوان کی موجودگی ہونے لگے تو اس طرح سے کہیں بھی ہمارے لوگوں پر ظلم نہیں ڈھایا جاسکتا۔ انہوں نے رومی کے قاتل کو سزا دلانے اور لاش کے ساتھ بدسلوکی کئے جانے پر بھی تقریب میں موجود لوگوں کو بتایااور کہا کہ جلد ہی دربھنگہ کمشنری تک ہم لوگ احتجاج کریں گے جس میں سبھی لوگوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں شامل ہونا ہے تاکہ پھر کوئی رومی ڈی ایم سی ایچ کے غنڈہ ڈاکٹروں اور دربھنگہ پولیس کا شکار نہ ہوں۔ تقریب سے فرقان شیخ، ماسٹرنثاراحمد، محمداسجد،شکیل احمد وغیرہ نے بھی خطاب کیا اور بچوں کو تعلیم سے جوڑنے کی باتیں کہیں۔ وہیں فرقان شیخ نے بتایا کہ انجمن باشندگانِ بہار(ممبئی) چاہتی ہے کہ بہار میں بھی تعلیم اور صحت پر کام کیا جائے اس لئے ایک چھوٹی سے کوشش کی ہے عارفہ ہیلپ سنٹر کا قیام کرکے۔ انہوں نے کہا کہ اس سنٹر سے چھوٹے بچوں کی کاؤنسلنگ کرکے بہترمستقبل بنانے کے لئے آگے کی تعلیم کا راستہ ہموار کریں گے اور صحت کے لئے میڈیکل کیمپ وغیرہ بھی لگاتے رہیں گے۔