الفلاح فرنٹ کا کوکا کولا اور پیپسی کے بائی
کاٹ کی اپیلمسلمان اور امن پسند عوام امریکن اور اسرائیلی پروڈکٹس کے استعمال سے حتی الامکان بچنے کی کوشش کریں: ذاکر حسین
نئ دہلی،13اگست
الفلاح فرنٹ نے ایک بار پھر مسلمانوں اور امن پسند عوام سے اسرائیلی اور امریکی پروڈکٹس کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔فرنٹ کے صدر ذاکر حسین نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ مجاہدین آزادی نے برطانوی حکومت سےآزادی حاصل کرنے کیلئے مختلف تحر یکیں چلائیں۔ان میں سے کچھ تحریکوں کا مقصد برطانوی اشیاء (Products) کا بائیکاٹ کرنا تھا۔برطانوی حکومت کے خلاف مجاہدین آزادی کی یہ سب سے بہترین تدبیر تھی۔کسی بھی انسان کسی بھی ملک کسی بھی قوم سے جنگ کا بہترین طریقہ اس کا معاشی بائیکاٹ کرنا ہے۔ ہم بغیر خون بہائے بغیر جان کی قربانی دئے دشمن سے جنگ جیت سکتے ہیں۔ذاکر حسین نے کہا کہ ایک طویل عرصہ سے اسرائیل مسلمانوں کے قبلہ اول پر قابض ہے اور فلسطینی مسلمانوں سمیت پوری دنیا کے مسلمانوں پر ظلم کر رہا ہے۔دعوت میں دسترخوان پر امریکن ،اسرائیلی پروڈکٹس (کوکا کولا،پیپسی)مل جائیں گے۔یقین مانئے، آپ کوکا کولا نہیں مظلوم فلسطینی مسلمانوں اور دنیا کے مسلمانوں کا خون پی رہے ہیں۔کوشش کیجئے نفس سے جنگ کیجئے اور کوکا کولا،پیسپی کا بائیکاٹ کیجیئے۔
اپنے مہمانوں کو فلسطینی مسلمانوں کا خون (کوکا کولا،پیپسی) پیش نہ کریں۔مشروبات تو بہت ہیں۔روح افزا،گڑ کا شربت،چینی کا شربت وغیرہ،لذت بھی صحت کیلئے مفید بھی۔بتاتے چلیں کہ یہ کوکا کولا ،پیپسی صحت کیلئے بہت خطرناک ہے۔امید ہے ،آج سے ابھی سے کوکا کولا ،پیپسی نہ پینے کا عہد کریں گے اور دوسروں سے منع کریں گے۔انشاءاللہ۔