اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: شوشل ڈسٹینسنگ کے ساتھ منایا گیا یوم آزادی جمعیة یوتھ کلب کی جانب سے کیے گئے مفت ماسک تقسیم رپورٹ:- محمد دلشاد قاسمی روشن گڑھ/ بڑوت/ٹانڈہ/باغپت 16/ اگست 2020 آئی این اے نیوز)

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 16 August 2020

شوشل ڈسٹینسنگ کے ساتھ منایا گیا یوم آزادی جمعیة یوتھ کلب کی جانب سے کیے گئے مفت ماسک تقسیم رپورٹ:- محمد دلشاد قاسمی روشن گڑھ/ بڑوت/ٹانڈہ/باغپت 16/ اگست 2020 آئی این اے نیوز)

 شوشل ڈسٹینسنگ کے ساتھ منایا گیا یوم آزادی 

جمعیة یوتھ کلب کی جانب سے کیے گئے مفت ماسک تقسیم

رپورٹ:- محمد دلشاد قاسمی

روشن گڑھ/ بڑوت/ٹانڈہ/باغپت 16/ اگست 2020 آئی این اے نیوز)

 ١٥/ اگست 74 یوم اٰزادی کے موقع پر شوشل ڈسٹینسگ کی رعایت رکھتے ہوئے پورے ضلع باغپت کے مدارس و مکاتب کے اندر بھی قومی تیوہار یوم اٰزادی منایا گیا، اور مجاھدین اٰزادی کو خراج عقیدت پیش کی گئی، اور اس موقع پر مختصراً پروگرام بھی منعقد کیے گئے، اور علماء کرام نے جنگ اٰزادی میں شریک مجاھدین و اکابرین کی قربانیوں پر روشنی ڈالی

تحصیل باغپت کے روشن گڑھ گاوں میں قائم دینی ادارہ مدرسہ اسلامیہ انوارالاسلام میں بھی یوم اٰزادی پر شوشل ڈسٹینسگ کے ساتھ پرچم کشائی کی گئی، اس کے بعد مدرسہ ھٰذا کے ناظم مفتی محمد دلشاد قاسمی صاحب کی سربراہی میں پورے گاوں میں بنیاد سنستھان کی جانب سے جمعیة یوتھ کلب کے محمودی دل کے اسکاوٹ اور روورس نے مفت ماسک تقسیم کیے، اور کروناوائرس سے بچنے کی اپیل کی، 

مفتی محمد دلشاد قاسمی نے کہا کہ اٰج یوم اٰزادی ہم کرونا وائرس کے سایہ میں منا رہے ہیں، مگر ہمیں تمام کاموں کو انجام دیتے ہوئے اس بیماری سے بھی بچنا ہے، اور دوسروں کو بھی بچانا ہے، انہوں نے " دو گز کی دوری ، ماسک ہے ضروری " کا بھی نعرہ دیا، 

حاجی محمد جمیل چودھری نے کہا کہ جمعیة یوتھ کلب کی جانب سے چلائی جانی والی قابل تعریف ہے، سابق پردھان اجے تیاگی نے بھی کہا کہ یہ مہم ہندو مسلم ایکتا کے لیے بھی بہترین مثال ہے، اور لائق شتائش ہے، ڈاکٹر وید پال نے کہا کہ جمعیة علماء ہند اور مسلم قائدین و رہنماوں کی ہمیشہ اس ملک کے لیے اور ملک کے باشندوں کے لیے تن من دھن کی قربانیوں کی قدیم تاریخ رہی ہے، اس موقع پر حافظ عبدالقیوم، حافظ محمد محمود، حافظ محمد دلشاد صاحب، محمد اختر، محمد ساجد، ماسٹر ستبیر سنگھ، ماسٹر شیش پال، ببلو فوجی، ٹولی لیڈر محمد عثمان اور اسکاوٹ و روورس و گاوں معزز افراد شریک رہے

اسی طرح شہر بڑوت کی مشہور معروف دینی درسگاہ مدرسہ عربیہ نوریہ میں بھی یوم اٰزادی کے موقع پر شوشل ڈسٹینسگ کے ساتھ پرچم کشائی کی گئی، اور مجاھدین اٰزادی کو خراج عقیدت و داد و تحسین پیش کی گئی، اس موقع پر شہر امام و خطیب حضرت مولانا عارف الحق مفتاحی صاحب ناظم تعلیمات مدرسہ عربیہ نوریہ بڑوت، مولانا ریاض احمد، محمد اختر چودھری متولی مرکزی مسجد پھونس والی بڑوت، محمد اسرار صدر حج ویلفئر سوسائٹی ضلع باغپت ،وغیرہ وغیرہ موجود رہے، 

اسی طرح شہر بڑوت کی گلی نمبر 6 میں قائم دینی ادارہ مدرسہ دارالقراٰن فریدیہ میں بھی یوم اٰزادی منایا گیا، جس کی صدارت قاری عبدالواجد صاحب مہتمم مدرسہ نے فرمائی، جب کہ نظامت کے فرائض قاری محمد صابر صاحب صدر جمعیة علماء تحصیل بڑوت نے انجام دیے، اس موقع پر مدرسہ کے طلباء وطالبات نے یوم اٰزادی سے متعلق بڑے اچھے اچھے پروگرام پیش کیے، اس موقع پر حافظ محمد لیاقت صاحب کمشنر جمعیة یوتھ کلب ، ماسٹر محمد فرمان وغیرہ وغیرہ موجود رہے، 

اسی طرح تحصیل بڑوت کے موضع ٹانڈہ کے مدرسہ اسلامیہ میں بھی یوم اٰزادی پر شوشل ڈسٹینسگ کی رعایت کرتے ہوئے یوم اٰزادی منایا گیا جس کی صدارت مولانا محمد یامین صاحب مہتمم مدرسہ ھٰذا نے فرمائی، نظامت کے فرائض مولانا محمد الیاس صاحب ناظم تعلیمات مدرسہ ھٰذا نے انجام دیے، اس موقع پر طلباء نے و اسکاوٹ نے یوم اٰزادی سے متعلق تقریر و ترانہ پیش کیے،