اطراف اودھ میں قصبہ زیدپور میں واقع دینی و عصری علوم کی مشہور درسگامہ مدرسہ جامعہ عربیہ نورالعلوم میں نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ سوشل ڈسٹینسنگ کا پالن کرتے ہوئے جشن یوم آزادی منایا گیا زیدپور کے سابق چیئرمین اور مدرسہ ہذا کے مہتمم الحاج حاجی ضیاء الرحمن نے اپنے ہاتھوں سے پرچم کو لہرایا اور طلباء نے وطن عزیز کی محبت میں سرشار ہوکر قومی گیت گایا جامعہ کے پرنسپل مفتی حفیظ الرحمن قاسمی نے ہندوستان کی مختصر تاریخ پیش کی اور مجاہدین کو خراجِ عقیدت پیش کیا وہیں دیگر علماء کرام نے بھی مختصراً ملک کی آزادی پر روشنی ڈالی اس متبرک موقع پر مولانا امیتاز الحق قاسمی،مولانا اسجد ندوی،مولانا جوہر قاسمی،قاری نسیم بہرائچی،ماسٹر آصف زیدپوری،ماسٹر عبد المعید اور جامعہ کے تمام اساتذہ کرام اور دیگر معززین موجود رہے آخر میں ملک وملت کی ترقی کے حق میں دعاء کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا