سرائے میر اعظم گڑھ : 16/اگست 2020 آئی این اے نیوز
جامعہ شرعیہ فیض العلوم میں 74 ویں یوم آزدای کے موقع پر نو بجے مہتمم جامعہ مفتی اشفاق احمد اعظمی ، مفتی محمد اعظم قاسمی ، حافظ ضمیر کی موجودگی میں سوشل ڈیسٹنسنگ کا خیال کرتے ہوۓ پرچم کشاٸ کی رسم ادا کی گٸ ، اور ملک کی سلامتی ترقی اور خوشحالی کی دعا کی گٸ امسال لاک ڈاٶن کیوجہ سے کوٸ عوامی پروگرام نہیں کیا گیا اس موقع پر مفتی اشفاق احمد اعظمی نے جنگ آزادی میں قربانیاں دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ انہیں کی قربانیوں کو نتیجہ میں ملک آزاد ہوا ، ملک کی آزادی کے لۓ جو خواب دیکھا گیا وہ شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا ،آج ملک میں نفرت اور فرقہ پرستی کیوجہ سے ملک کے تمام شہریوں کو آزادی کا فاٸدہ نہیں مل رہا ہے جب تک کہ ملک کا ہر شہری ہر مذہب کا ماننے والا اور ہر طبقہ اپنے آپ کو آزاد محسوس نہ کرے اور حکومت اس کی جان و مال کی حفاظت کا بند و بست نہ کرسکے تو یہ ملک کی آزادی ادھوری قرار پاۓ گی ، قاسمی کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ سراۓمیر کی جانب سے اس موقع پر مسابقہ مضمون نگاری کا انعقاد کیا گیا جس میں محمد ارمان سراۓمیر اول ، محمد تابش دوم ، محمد عارض اصلاحی مہواں ، محمد افضل اعظمی راجہ پور سکرور نے سوم پوزیشن حاصل کی ، پوزیشن یافتہ تمام طلبہ کو نگراں پروگرام مولانا انظر قاسمی نے یوم آزادی کے دن سرٹیفکٹ سے نوازا اور کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کی، اس موقع پر مولانا انظر اعظمی نے کہا کہ آج ہم جنگ آزادی میں قربانیاں پیش کرنے والوں کی تاریخ کو بھولتے جارہے ہیں ، آج ضرورت ہے کہ ہم انکی قربانیوں کو یاد کریں ہم تاریخ کا مطالعہ کریں اور غور کریں کہ کس طرح ہمارے اکابر نے ملک کو آزاد کرانے کے لئے پھانسی پھندوں پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ،جیل کی تاریک کوٹھریوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہوئے اور بے پناہ محنت و مشقت کی جس کے بعد ہمارا مک آزاد ہوا