اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ٹانڈہ میں کووڈ 19 کے سبب سادگی سے منایا گیا یوم آزادی ٹانڈه/امبيڈکرنگر:16/اگست 2020 آئی این اے نیوز رپورٹ! معراج احمد انصاری

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 16 August 2020

ٹانڈہ میں کووڈ 19 کے سبب سادگی سے منایا گیا یوم آزادی ٹانڈه/امبيڈکرنگر:16/اگست 2020 آئی این اے نیوز رپورٹ! معراج احمد انصاری

 ٹانڈہ میں کووڈ 19 کے سبب سادگی سے منایا گیا یوم آزادی


ٹانڈه/امبيڈکرنگر:16/اگست 2020 آئی این اے نیوز 

رپورٹ! معراج احمد انصاری 


ٹانڈه/امبيڈکرنگر(نامہ نگار) وطن کے 74 ویں یوم آزادی کی تقریب ٹانڈہ شہر اور اطراف میں کرونا وائرس کے سبب انتہائی سادگی سے منائی گئی۔ اس موقع پر تحصیل ہیڈکوارٹر،کوتوالی،نگر پالیکا، تھانہ علی گنج، بینک سمیت دیگر تمام سرکاری و غیرسرکاری دفتروں اور عمارتوں پر قومی پرچم پھرایا گیا۔ پرچم کشائی کی تقریب میں مختلف شعبہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کیا۔ شہر کے معروف دینی درسگاہ دارالعلوم منظرِحق اور منظرِحق نسواں انٹر کالج میں ادارے کے منیجر حاجی اشفاق احمد نے قومی پرچم لہرایا جس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا۔ انہوں نے مجاہدینِ آزادی کو یاد کیا اور تمام باشندگان وطن کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کیا۔ جبکہ مدرسہ اسلامیہ عربیہ انوارالعلوم بھولےپور میں سماجوادی پارٹی کے نوجوان لیڈر مصعب عظیم نے پرچم کشائی کی رسم ادا کیا اور جشنِ آزادی کی مبارکباد پیش کیا۔ بسکھاری کے بڑھنا پور گاؤں میں واقع سہدیئ دیوی بالیکاانٹرکالج میں سابق ایم ایل سی و اسکول مینجر وشال ورما نے رسم پرچم کشائی کے بعد مجاہدینِ آزادی کو یاد کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ علاقائی ممبر اسمبلی سنجو دیوی نے ٹانڈہ چوک واقع بی جے پی دفتر پر بڑی شان کے ساتھ ترنگا پھرایا اور اتحادالمسلمین کے صوبائی سکریٹری عرفان پٹھان نے چھجہ پور واقع سنٹرل دفتر پر قومی پرچم لہرایا اور قومی ترانہ پڑھا۔ شہر کے قومی انٹر کالج میں رسم پرچم کشائی کے بعد اسکول کیمپس میں پودے بھی لگائے گئے۔ اس کے علاوہ آدرش کنیا ڈگری کالج، راجا رام ورما شکچھڑ سنستھان (بی.ٹی.سی.کالج)، ٹی این ڈگری کالج، آدرش جنتا انٹر کالج، مشری لال آریہ کنیا انٹر کالج، مدرسہ کنزرالعلوم، مدرسہ عین العلوم، نورِحق اسلامیہ مبارک پور سمیت تمام مدرسوں اور اسکول کالجوں میں بھی کووڈ 19 کی صورتحال کے پیش نظر وزارتِ صحت کی رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے پرچم کشائی کے ساتھ قومی ترانے اور حب الوطنی کے نغمے پیش کیے گئے۔) وطن کے 74 ویں یوم آزادی کی تقریب ٹانڈہ شہر اور اطراف میں کرونا وائرس کے سبب انتہائی سادگی سے منائی گئی۔ اس موقع پر تحصیل ہیڈکوارٹر،کوتوالی،نگر پالیکا، تھانہ علی گنج، بینک سمیت دیگر تمام سرکاری و غیرسرکاری دفتروں اور عمارتوں پر قومی پرچم پھرایا گیا۔ پرچم کشائی کی تقریب میں مختلف شعبہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کیا۔ شہر کے معروف دینی درسگاہ دارالعلوم منظرِحق اور منظرِحق نسواں انٹر کالج میں ادارے کے منیجر حاجی اشفاق احمد نے قومی پرچم لہرایا جس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا۔ انہوں نے مجاہدینِ آزادی کو یاد کیا اور تمام باشندگان وطن کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کیا۔ جبکہ مدرسہ اسلامیہ عربیہ انوارالعلوم بھولےپور میں سماجوادی پارٹی کے نوجوان لیڈر مصاب عظیم نے پرچم کشائی کی رسم ادا کیا اور جشنِ آزادی کی مبارکباد پیش کیا۔ بسکھاری کے بڑھنا پور گاؤں میں واقع سہدیئ دیوی بالیکاانٹرکالج میں سابق ایم ایل سی و اسکول مینجر وشال ورما نے رسم پرچم کشائی کے بعد مجاہدینِ آزادی کو یاد کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ علاقائی ممبر اسمبلی سنجو دیوی نے ٹانڈہ چوک واقع بی جے پی دفتر پر بڑی شان کے ساتھ ترنگا پھرایا اور اتحادالمسلمین کے صوبائی سکریٹری عرفان پٹھان نے چھجہ پور واقع سنٹرل دفتر پر قومی پرچم لہرایا اور قومی ترانہ پڑھا۔ شہر کے قومی انٹر کالج میں رسم پرچم کشائی کے بعد اسکول کیمپس میں پودے بھی لگائے گئے۔ اس کے علاوہ آدرش کنیا ڈگری کالج، راجا رام ورما شکچھڑ سنستھان (بی.ٹی.سی.کالج)، ٹی این ڈگری کالج، آدرش جنتا انٹر کالج، مشری لال آریہ کنیا انٹر کالج، مدرسہ کنزرالعلوم، مدرسہ عین العلوم، نورِحق اسلامیہ مبارک پور سمیت تمام مدرسوں اور اسکول کالجوں میں بھی کووڈ 19 کی صورتحال کے پیش نظر وزارتِ صحت کی رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے پرچم کشائی کے ساتھ قومی ترانے ا