رپورٹ:- محمد دلشاد قاسمی
بڑوت/باغپت: 24/اگست 2020 آئی این اے نیوز
اٰج قصبہ بڑوت میں واقع اٰستھا ہوسپٹل کے اندر حج ویلفئر سوسائٹی اٰف انڈیا کے زیر اہتمام شہر امام و خطیب حضرت مولانا عارف الحق صاحب کی سرپرستی میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں نوجوانوں میں خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، اور اپنے خون کو عطیہ کیا،جس پر حج ویلفیئر سوسائٹی اٰف انڈیا کی جانب توصیفی سند اور شیلڑ دیکر حوصلہ افزائی بھی کی گئی
اٰج صبح نو بجے سے خون عطیہ کرنے والوں کی لمبی قطار لگ گئی تھی، کچھ دیر بعد حج ویلفیئر سوسائٹی اٰف انڈیا ضلع باغپت کے سرپرست حضرت مولانا عارف الحق صاحب امام و خطیب مرکزی مسجد پھونس والی شہر بڑوت نے کیمپ میں پہونچ کر ریون کاٹ کر کیمپ کا افتتاح کیا، اس کے بعد خون عطیہ کرنے والے نوجوانان نے اٰستھا بلڈ بینک میں خون کا عطیہ کیا،
اس موقع پر حضرت مولانا عارف الحق صاحب نے کہا کہ خون کا عطیہ کرنا یہ بہت اونچا عمل ہے، جو انسانیت کے ناطے ایک دوسرے شخص کی جان بچائی جاتی ہے، خون جو کہ انسان کو سب سے زیادہ محبوب ہوتا ہے، خون عطیہ کرنے والا اس کو عطیہ کرکے اپنے انسانی بھائی کی جان بچالیتا ہے، جس میں نہ کسی کے مذہب کو دیکھا جاتا ہے، اور نہ اس کی ذات و برادری کو، بلکہ انسانیت کی خاطر یہ کام ہوتاہے، جن نوجوانوں نے اپنے خون کا عطیہ کیا ہے، وہ بڑے ہی قابل مبارک باد ہے، اور میں امید کرتا ہوں کہ اٰگے بھی اس سلسلہ کو برقرار رکھا جائے گا،
انہوں نے مزید تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حج ویلفیئر سوسائٹی اٰف انڈیا ضلع باغپت کے اراکین نے اس کرونا مہاماری کے دور میں بڑی ہی قابل مبارک باد خدمتیں انجام دی ہیں، کبھی غریب و بے کس لوگوں تک راشن کی کٹ کی شکل میں ، کبھی مفت ماسک و سینیٹائزر تقسیم کی شکل میں ، اور کبھی نقد رقم غرباء میں تقسیم کی شکل میں ، اور اب خون کا عطیہ کرکے بے مثال کام انجام دیا ہے اللہ مزید ترقیات سے نوازیں
اس موقع پر حضرت مولانا ریاض احمد ٹرینر حج ویلفیئر سوسائٹی اٰف انڈیا ضلع باغپت، حاجی محمد شکیل شاہ سماجی کارکن، جناب محمد اسرار صاحب صدر حج ویلفیئر سوسائٹی اٰف انڈیا ضلع باغپت ،نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار فرمایا
اس موقع پر محمد مقیم چودھری، محمد ثمیر، محمد ندیم، رضوان ملک، سوبی ملک، گڈو بھائی وغیرہ وغیرہ موجود رہے