اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: نوجوان شاعر عاکف شجاع انصاری کی آمد اور ماہِ محرم کی مناسبت سے ایک منقبتی نشست علی گڑھ /26اگست 2020 آئی این اے نیوز رپورٹ! شاہدحسینی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 26 August 2020

نوجوان شاعر عاکف شجاع انصاری کی آمد اور ماہِ محرم کی مناسبت سے ایک منقبتی نشست علی گڑھ /26اگست 2020 آئی این اے نیوز رپورٹ! شاہدحسینی


 نوجوان شاعر عاکف شجاع انصاری کی آمد اور ماہِ محرم کی مناسبت سے ایک منقبتی نشست

علی گڑھ /26اگست 2020 آئی این اے نیوز 

رپورٹ! شاہدحسینی

حرفزار لٹریری سوسائٹی علی گڑھ کے زیر اہتمام فیروز آباد کے ابھرتے ہوئے نوجوان شاعر عاکف شجاع انصاری کی آمد اور ماہِ محرم کی مناسبت سے ایک منقبتی نشست سوسائٹی کے بانی ڈاکٹر مجیب شہزر کی رہائش گاہ، پٹواری نگلہ علی گڑھ میں منعقد ہوئی جس کی صدارت معروف صحافی اور اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے صدر کلیم تیاگی نے کی جبکہ مہمان ِ خصوصی کی حیثیت سے مکتبہ جامعہ لمٹیڈ کے منیجر حافظ محمد صابر موجود رہے۔ نظامت معروف شاعر ڈاکٹر مجیب شہزر نے کی۔ محفل کا بابرکت آغاز عاکف شجاع انصاری نے خواجہ معین الدین کے سلامِ حسینؓ سے کیا۔

اس موقع پرصدارتی خطاب میں کلیم تیاگی نے کہا کہ ماہِ محرم مذہب اسلام کا نہایت ہی مقدس مہینہ ہے۔ اس مہینے سے بہت سے تاریخی واقعات منسوب ہیں۔ لیکن اس ماہ کا سب سے بڑا سانحہ شہادت ِ حسینؓ اور اہل بیت کا ہے۔ انہوں نے کربلہ کے میدان میں اپنے سروں کو کٹا کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ جان دینا منظور ہے مگر ظالم کی بیعت منظور نہیں۔ انہوں نے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرکے اسلام کے پیغام کو رہتی دنیا تک کے لےے لوگوں کو پہنچا دیا۔ آج ان کی یاد میں منقبتی نشست منعقد ہوئی ، میں تمام شعراءکرام اور منتظمین کا ممنون ہوں کہ انہوں نے اےسی بابرکت محفل میں صدارت کی ذمہ داری سونپی۔

اس موقع پر ڈاکٹر بصیرالحسن وفا نقوی نے کہا کہ یہ ماہِ محرم ہے اس ماہ میں ہم سب عزا داری کرتے ہیں اگر غم حسین ؑ اور آلِ رسول کی شہادت میں یاد میں مجلسیں اور نشستیں کرتے ہیں اور سید الشہدا و اہل بیعت کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ نشست میں پڑھے گئے اشعار قارئین کی خدمت میں پیش ہیں۔

جسے عشقِ آلِ نبی نہ ہو تو پھر اےسے شخص کا یوں کہو

نہ مقام چشمِ رسول میں نہ جگہ نگاہِ اِلہ میں

ڈاکٹر مجیب شہزر

بالیقیں اس کو ہی ملتی ہے حیاتِ حاوید

شاہ کی طرح جو اسلام پہ مر جاتا ہے

شِمر کی طرح جو تلوار اٹھا لےتے ہیں

اےسے انسان کا ایمان بھی مر جاتا ہے

ڈاکٹر راشد الاسلام 

آئی وجود میں یوں شہادت حسین کی

اسلام کو تھی خاص ضرورت حسین کی

ہوتا نہ سر حسین کا تن سے کبھی جدا

مانگی تھی خود اجل نے اجازت حسین کی

عاکف شجاع انصاری

ہر دور کا شہید ترے کافلے میں ہے

ہوتی نہیں حسین تری کربلہ تمام

یہ کون کررہا ہے سِنا پر بھی گفتگو

±خنجر تو کہہ رہا تھا ہوا تذکرہ تمام

ڈاکٹر بصیر الحسن وفا نقوی

بنی کی آل کے دشمن کو ڈر حسین کا ہے

جھکا نہیں جو کہیں پر وہ سر حسین کا ہے

ابھی تک متلاشی جہاں کی نظریں ہیں

نہ جانے کتنی بلندی پہ سر حسین کا ہے

ڈاکٹر رضی امروہوی

دولت کے لےے اور نہ کسی نام کے لےے

ایمان اور دین کے پیغام کے لےے

دین خدا کی لاج بچانے کے واسطے

قربان خود کو کر دیا اسلام کے لےے

زاہد خان راحت

رن میں شیر کی طرح آنا حسین کا

مقتل کو پھر لہو سے سجانا حسین کا

میدانِ کارزار میں لٹنے کے باوجود

ثابت قدم رہا ہے گھرانا حسین کا

فراز مجیب

نشست میں خلیق الاسلام انصاری، فیصل مجیب، کنور نسیم شاہد، محمد افضال احمد، واجد حسن وغیرہ موجود رہے۔