اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: فلیٹ ریٹ اسکیم کی بحالی کو لیکر پاورلوم کی چکہ جام ہڑتال یکم ستمبر سے ٹانڈه/امبيڈکرنگر:28/اگست 2020 آئی این اے نیوز رپورٹ! معراج احمد انصاری

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 28 August 2020

فلیٹ ریٹ اسکیم کی بحالی کو لیکر پاورلوم کی چکہ جام ہڑتال یکم ستمبر سے ٹانڈه/امبيڈکرنگر:28/اگست 2020 آئی این اے نیوز رپورٹ! معراج احمد انصاری


 فلیٹ ریٹ اسکیم کی بحالی کو لیکر پاورلوم کی چکہ جام ہڑتال یکم ستمبر سے


   ٹانڈه/امبيڈکرنگر:28/اگست 2020 آئی این اے نیوز 

رپورٹ! معراج احمد انصاری 

بنکر مخالف سرکاری حکمنامہ کے خلاف یکم ستمبر سے ریاست بھر میں پاورلوم کا چکہ جام کرکے بنکر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجاً ہڑتال پر رہینگے۔ پاورلوم کی یہ ہڑتال غیر معینہ مدت  تک چلے گی۔ تفصیلات کے مطابق اترپردیش بنکرسبھا کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے گزشتہ بدھ کے روز بنارس میں منعقد اجلاس میں پاورلوم پر بجلی بل کی ادائیگی سے متعلق حکومت کی طرف سے جاری نئے حکم نامہ کو رکنے اور فلیٹ ریٹ پاس بک اسکیم کو دوبارہ بحال کرائے جانے کے مطالبات کو لیکر چلائی جارہی تحریک کی کامیابی کے لئے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ حاجی افتخار احمد انصاری کی صدارت میں منعقد اس اجلاس میں پورے ریاست کے بنکروں کی بدترین صورت حال اور حکومت کے بنکر مخالف رویہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دستور اور قاعدہ و قانون کی پرواہ کئے بغیر اپنی من مانی طریقے سے بنکر مخالف ایجنڈہ پر گامزن ہے۔ یہ بہت ہی افسوس ناک ہے۔ حاجی افتخار نے بتایا اسٹیئرنگ کمیٹی کے اس اجلاس میں گزشتہ روز لکھنؤ میں بنکر نمائندوں کے منعقدہ اجلاس میں لیئے گئے تمام فیصلوں کی پرزور انداز میں تائید و حمایت کی گئی۔ جس میں کہا گیا کہ اگر ریاستی حکومت نے بتاریخ 4 دسمبر 2019 کو جاری نئے حکمنامہ کو واپس کرکے بتاریخ 14 جون 2006 کو جاری حکمنامہ کے مطابق پاورلوم پر بجلی فلیٹ ریٹ پاس بک اسکیم کو بحال نہیں کیا گیا تو پورے ریاست کے بنکر کویڈ 19 کے پروٹوکول پرعمل کرتے ہوئے یکم ستمبر سے پورے ریاست میں غیر معینہ مدت کے لئے پاورلوم کی چکہ جام ہڑتال شروع کردینگے۔ دورانِ احتجاج  اگر حکومت نے بنکروں کے مطالبات کو منظور نہیں کیا تو مجبوراً 15 ستمبر سے ریاست کے تمام پاورلوم بنکر اپنے بجلی کےکنیکشن ختم کرنے کے لئے پی ڈی کی درخواستیں دینا بھی شروع کردینگے۔ اجلاس میں مؤ ناتھ بھنجن، ٹانڈہ امبيڈکرنگر، بنارس، میرٹھ سمیت ریاست کے تمام بنکر مراکز کے نمائندگان کی بڑی تعداد موجود رہی۔