اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: گڑگاؤں: سوہنا روڈ پر زیر تعمیر فلائی اوور کا ایک حصہ منہدم، دو مزدور زخمی سوہنا روڈ کو بادشاہ پور سے منسلک کرنے والا یہ زیر تعمیر فلائی اوور 5 کلومیٹر لمبا ہے، اس کی تعمیر کا آغاز سال 2018 میں ہوا تھا اور تعمیر 707 کروڑ روپے کی لاگت سے کی جا رہی ہے

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 23 August 2020

گڑگاؤں: سوہنا روڈ پر زیر تعمیر فلائی اوور کا ایک حصہ منہدم، دو مزدور زخمی سوہنا روڈ کو بادشاہ پور سے منسلک کرنے والا یہ زیر تعمیر فلائی اوور 5 کلومیٹر لمبا ہے، اس کی تعمیر کا آغاز سال 2018 میں ہوا تھا اور تعمیر 707 کروڑ روپے کی لاگت سے کی جا رہی ہے

 گڑگاؤں: سوہنا روڈ پر زیر تعمیر فلائی اوور کا ایک حصہ منہدم، دو مزدور زخمی

سوہنا روڈ کو بادشاہ پور سے منسلک کرنے والا یہ زیر تعمیر فلائی اوور 5 کلومیٹر لمبا ہے، اس کی تعمیر کا آغاز سال 2018 میں ہوا تھا اور تعمیر 707 کروڑ روپے کی لاگت سے کی جا رہی ہے

گڑگاؤں: دہلی سے ملحقہ گڑگاؤں کے سوہنا روڈ پر زیر تعمیر کا ایک حصہ اچانک منہدم ہونے کی اطلاع ہے۔ اس حادثے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی ہونے والے دونوں افراد مزدور ہیں اور انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کنکریٹ سے تعمیر شدہ فلائی اوور کا بہت بڑا سلیب تیز آواز کے ساتھ زمین پر آ پڑا۔ تاہم، اس وقت زیادہ لوگ جائے وقوعہ پر موجود نہیں تھے، لہذا بڑا حادثہ پیش نہیں آ سکا۔ فی الحال پولیس نے علاقے کو اپنے حصار میں لے لیا ہے۔

سوہنا روڈ اور بادشاہ پور کو منسلک کرنے والا یہ زیر تعمیر فلائی اوور 5 کلومیٹر لمبا ہے۔ اس کی تعمیر کا آغاز سال 2018 میں ہوا تھا اور اس کی تعمیر 707 کروڑ روپے کی لاگت سے کی جا رہی ہے۔