اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ہندوستان آنے والے مسافروں کے لئے نئی رہنما ہدایات جاری وندے بھارت مشن کے تحت سفر کے خواہش مند لوگوں کو اس ملک کے ہندوستانی سفارتخانہ میں اپنا رجسٹریشن کرانا ہوگا، جہاں وہ مقیم ہیں یا پھنسے ہوئے ہیں۔

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 23 August 2020

ہندوستان آنے والے مسافروں کے لئے نئی رہنما ہدایات جاری وندے بھارت مشن کے تحت سفر کے خواہش مند لوگوں کو اس ملک کے ہندوستانی سفارتخانہ میں اپنا رجسٹریشن کرانا ہوگا، جہاں وہ مقیم ہیں یا پھنسے ہوئے ہیں۔

 ہندوستان آنے والے مسافروں کے لئے نئی رہنما ہدایات جاری

وندے بھارت مشن کے تحت سفر کے خواہش مند لوگوں کو اس ملک کے ہندوستانی سفارتخانہ میں اپنا رجسٹریشن کرانا ہوگا، جہاں وہ مقیم ہیں یا پھنسے ہوئے ہیں۔

مرکزی حکومت نے کووڈ۔19وبا کے پیش نظر بیرون ملک سے ہندستان آنے والے مسافروں کے لئے نئی رہنما ہدایات جاری کی ہیں جس کے تحت وندے بھارت مشن کے تحت وطن واپس آنے والے مسافروں کو سفر کے لئے اس ملک کے ہندوستانی سفارتخانہ میں اپنا رجسٹریشن کرانا ہوگا جہاں وہ مقیم ہیں یا پھنسے ہوئے ہیں۔

حکومت نے کورونا وائرس کووڈ۔ 19کے انفیکشن کے پھیلاو کو کنٹرول کرنے کے لئے ملک سے باہر جانے والے بیرون ملک سے ملک میں آنے سے متعلق ضابطوں میں کئی تبدیلیاں کی ہیں۔ بیرون ملک میں پھنسے ہندوستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے ہی وندے بھارت مشن کی شروعات کی گئی۔ اس کے علاوہ شہری ہوابازی وزارت نے کچھ ممالک کے ساتھ متناسب بنیاد پر محدود تجارتی مسافر پروازوں کو شروع کرنے کے لئے ’ایئر ٹرانسپورٹ ببل’کے نام سے نیا نظام شروع کیا ہے۔

آج جاری نئی رہنما ہدایات کے مطابق ان طیاروں سے سفر کرنے کے لئے وہی زمرہ اہل ہوگا جسے مرکزی وزارت داخلہ کی طرف سے اجازت ہوگی۔ وندے بھارت مشن کے تحت سفر کے خواہش مند لوگوں کو اس ملک کے ہندوستانی سفارتخانہ میں اپنا رجسٹریشن کرانا ہوگا، جہاں وہ مقیم ہیں یا پھنسے ہوئے ہیں۔ ایئر ٹرانسپورٹ ببل نظام کے تحت سفر کرنے کے لئے رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔