اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جشن آزادی. از قلم افتخار حسین احسن. رابطہ نمبر 6202288565

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 16 August 2020

جشن آزادی. از قلم افتخار حسین احسن. رابطہ نمبر 6202288565

 جشن آزادی.

از قلم افتخار حسین احسن.

رابطہ نمبر 6202288565


پیار کی شمع جلاؤ جشن آزادی ہے آج.

دیپ نفرت کا بجھاؤ جشن آزادی ہے آج.


جو ہمیں کہتے ہیں غدار وطن اس دیش میں.

جنگ کا قصہ سناؤ جشن آزادی ہے آج.


خون دے کر ہم نے بھی سینچا ہے ہندوستان کو.

بات یہ سب کو بتاؤ جشن آزادی ہے آج.


گر کوئ اپنا یا بے گانہ خفاہو آپ سے.

ان کو مجلس میں بلاؤ جشن آزادی ہے آج.


جو کوئ مہمان آئے آپ کی تقریب میں.

دیش کا لڈو کھلاؤ جشن آزادی ہے آج.


بس یہی کہنا ہے احسن کا سبھی احباب سے.

جام الفت کا پلاؤ جشن آزادی ہے آج.

.....................................................................