ایسی آزادی جس کے بعد غلامی کی زنجیر سے باندھ دیا گیا ۔ 🇮🇳🇮🇳
حمزہ اجمل جونپوری
ہم آزاد تو ہوئے لیکن آزاد ہوتے ہی پھر غلام بنا لئے گئے زنجیریں پہنا دی گئیں سلاخوں کے پیچھے ڈھکیل دیا گیا مگر ان سب کے باوجود سبھی کو آزادی مبارک 🇮🇳🇮🇳
ہم بھائی چارہ کا راگ الپتے رہے ہم مصلحت کے نعرے بلند کرتے رہے ۔ پس پردہ ہم ظلم اور تشدد کی زنجیر سے چکڑے گئے پھر بھی آپ سب کو آزادی مبارک 🇮🇳🇮🇳
ہم قومی یکجہتی کا نعرہ لگاتے رہے ہم انہیں بھائی سمجھتے رہے لیکن ہم پر ظلم کیا گیا ہماری لاشیں بچھائی گئی ہماری آسائش کو چھینا گیا پھر بھی آپ سب کو آزادی مبارک 🇮🇳🇮🇳
یہ زمین ہم پر تنگ کر دی گئی یہ آسمان اپنی وسعت کے باوجود ہم پر سمیٹ دیا گیا پھر بھی آپ سب کو آزادی مبارک 🇮🇳🇮🇳
ہم نے نا جانے کتنے ثبوت دئے موت کے بدلے مسکراہٹ دی خون کے بدلے پانی دیا پھر بھی آپ سب کو آزادی مبارک 🇮🇳🇮🇳
ہماری لاشوں پر جشن منایا گیا ہماری زندگی کو کھلواڑ سمجھا گیا پھر بھی آپ سب کو آزادی مبارک 🇮🇳🇮🇳
ہمارے لہو سے زمین کو تر کیا گیا ہمارے اوپر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے پھر بھی آپ سب کو آزادی مبارک 🇮🇳🇮🇳
ہماری جان کے بدلے آزاد ہوا ملک ہمارے لئے وبال جان ہو گیا ہمارے نقوش کو مٹا دیا گیا ہماری قربانیاں ضائع ہو گئی پھر بھی آپ سب کو آزادی مبارک 🇮🇳🇮🇳
ہماری لاشوں پر آزاد ہونے والی سلطنت ہماری خون کی پیاسی ٹھہری پھر بھی آپ سب کو آزادی مبارک 🇮🇳🇮🇳
ہمارے اباء کو بھلا دیا گیا ہماری محنتوں کو مٹا دیا گیا پھر بھی آپ سب کو آزادی مبارک 🇮🇳🇮🇳
ہمیں دہشت گرد کہا گیا ہمیں ہی مجرم بنایا گیا پھر بھی آپ سب کو آزادی مبارک 🇮🇳🇮🇳
آئے وطن اگر یہ زمین آج ہم پر تنگ ہے تو سن لے ایک بار پھر آزاد ہوگا وہ آزادی حقیقی آزادی ہوگی وہ آزادی للہ و لرسولہ و لسائر المسلمین ہوگی وہ آزادی حق کی آزادی ہوگی وہ آزادی انصاف کی ہوگی وہ آزادی امن و امان کی ہوگی وہ آزادی اخوت کی ہوگی 🇮🇳🇮🇳
ائے خاک وطن ہمیں تجھ سے محبت ہے لیکن تجھ پر حکومت کرنے والے ظالم و جابر انسانوں نے تجھے برباد کر ڈالا ہم تیرے اوپر ظالموں کو بوجھ سمجھتے ہیں جنہوں نے تجھے اپنے ظلم و ستم سے روند ڈالا تجھے بے گناہوں کے خون سے رنگین کر ڈالا 🇮🇳🇮🇳
ائے خاک وطن تو کروٹ لے ایک صدی گزرنے کو ہے ظلم کے بادل بڑھتے جا رہے ہیں ظالم بے لگام ہوا ہے مظلوم در بدر کی ٹھوکریں کھا رہا ہے 🇮🇳🇮🇳
ائے خاک وطن تجھے قیامت تک زندہ رہنا ہے امن و انصاف کے ساتھ حق کے ساتھ 🇮🇳🇮🇳
ائے خاک وطن تجھے پھر سے سیراب کرنا ہے 🇮🇳🇮🇳
ائے اللہ وطن عزیز کے ہر مسلمانوں کی حفاظت فرما اور مصلحت کی تنگ چادر (جسکے سائے تلے صرف مسلمان پستے رہے ) کو چاک فرما امن و انصاف کو قائم فرما ظلم اور ظالموں کو نیست و نابود فرما 🇮🇳🇮🇳
ہم تو مٹ جائیں گے آئے ارض وطن لیکن 🇮🇳
تم کو زندہ رہنا ہے قیامت کی سحر ہونے تک 🇮🇳
🇮🇳حمزہ اجمل جونپوری🇮🇳